?️
لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کے آج کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلیجنس والے اس حد تک بے غیرت ہو جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی دبائو میں نہیں لا سکتا کیونکہ کبھی کرپشن نہیں کی مگر ظلم کی بجلی گرتی رہی تو کوئی ملک کو نہیں بچا سکے گی،میری اور بیوی کی ویڈیو بیٹی کو بھیجی گئی جو افسوسناک عمل ہے میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں، ملک کا سب سے بڑا دفاع فوج ہے ایسے لوگوںکو سامنے لایا جائے جو نفرتیں پیدا کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں 90شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارا ملک بہت دور جا چکا ہے ،مجھے شرم آتی ہے مائوں بہنوں بیٹوں سے جو عزت سے میری بات سنتی ہوں گی،رات کو میری بیوی نے لاہور میں مجھے کال کی تو اس کی ہچکیاں اور چیخ و پکار سنی، مجھے تین سٹنٹ لگے ہوئے ہیں ،میری بیٹی جو امریکہ سے مجھ پر تشدد کی وجہ سے آئی ہے،میری بیٹی کو ایک بغیر نمبر کے ویڈیو بھیجی ہے جس پر میری بیٹی روتی رہی، میری اور میری بیوی کی ویڈیو میری بیٹی کو بھیجی گئی ہے جس پر افسردہ ہوں۔
اس موقع پر اعظم سواتی آبدیدہ ہوگئے اور رونے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی آپ بلوچ ہو میری عزت کروائو،میری بیوی، بیٹی ، پوتیوں کو قائد اعظم کے پاکستان میں مجبور کیا گیا وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔میری بیوی ، بہو تین پوتیاں ملک سے جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے لوگوں میں نے کبھی حرام نہیں کھایا ،ملین ڈالر سے غریبوں مسکینوں یتیموں کا آسرا کیا،سب کچھ ملک کو دیا میرا کیا قصور ہے ۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے جنگ کا ڈھول بجا دیا
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ شہر پر حملوں کے تسلسل اور
ستمبر
امریکہ ایران کے آگے جھکنے پر مجبور
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی
اپریل
پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حقیقی خالق
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: ڈاکٹر رفیع محمد چودھری کو پاکستان میں سائنس اور فزکس
جولائی
کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، جسٹس جمال
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ
مارچ
اسرائیلی فوج کے جرائم پر تنقید کے جواب میں کنیسٹ کے رکن کی معطلی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کنیسٹ
نومبر
حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی
اگست
چہلم امام حسین کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رہے گی
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
ستمبر
عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک نے کابینہ کے ارکان کی تیزی سے انتخاب کی ضرورت پر زور دیا
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: عراقی شیعہ سیاسی گروپوں کے کوآرڈینیشن فریم ورک نے ایک
اپریل