اعظم سواتی ای سی پی کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی جنہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس کے سربراہ کے خلاف الزامات پر 2 شوکاز نوٹسز جاری ہوئے تھے، ای سی پی کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔اعظم سواتی کے ہمراہ سینیٹر شہزاد وسیم، مرزا محمد آفریدی، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، فرخ حبیب اور شہباز گل بھی موجود تھے۔

ای سی پی کے 2 اراکین نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینج وزیر ریلوے پر فرد جرم عائد کرنا چاہتا تھا لیکن اعظم سواتی کے چیف کونسل کے طور پر پیش ہونے والے وکیل علی ظفر نے موقف اپنایا کہ فرد جرم نوٹس کے جواب کے بعد ہی عائد کی جاسکتی ہے۔

جب بینچ نے کہا کہ اعظم سواتی کو دو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں تو علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو دوسرا نوٹس موصول نہیں ہوا اور انہوں نے نوٹس کی کاپی کے لیے درخواست دی ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا جس کے بعد سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ای سی پی کی جانب سے اعظم سواتی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات لگانے پر توہین عدالت کے تحت نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو اس سےقبل بھی اسی نوعیت کیس میں کمیشن کے روبرو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔

ستمبر میں وزیر ریلوے نے الیکشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کی اور رشوت وصول کیے۔

علاوہ ازیں انہوں الیکشن کمیشن کے سربراہ (سی ای سی) کے تقرر پر سوال بھی اٹھائے تھے۔اُدھر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا تھا کہ ای سی پی اپوزیشن ہیڈ کوارٹر بن رہا ہے، اور چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

یہ الزامات تب سامنے آئے تھے جب الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ترمیمی ایکٹ پر سوال اٹھایا، جس میں آئندہ الیکشنز کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی ترامیم شامل تھیں۔

دریں اثنا سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کی غیر ملکی شہریت چھپانے سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔درخواست گزار عبدالقدیر مندوخیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر نے اپنی غیر ملکی شہریت کب ترک کی تھی اس حوالے سے انکشاف ہونا باقی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم

?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی انٹرا

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار

ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے

ترکی کا شمال مشرقی شام پر ڈرون حملہ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبے الحسکہ کو ڈرون حملے میں

صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: ایئر چیف

?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے