اعتماد ہے الیکشن کمیشن ملک میں صاف، شفاف انتخابات یقینی بنائے گا، آصف زرداری

?️

کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پی پی پی  کے صدر آصف علی زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے صاف، شفاف انعقاد کو یقینی بنائے گا۔

اپنے ایک بیان میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ملک میں صاف، شفاف الیکشن کروائے گا۔

خیال رہے کہ سابق صدر کی جانب سے یہ بیان برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ان کی ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

اس ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا تھا اور ڈیوڈ کیمرون کے وزیر خارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

آصف زرداری نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا تھا جب کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اسے سے قبل گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ مخالف الیکشن میں آئیں، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، آج کی بات چیت میں دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ حکومت کے خلاف، عمران خان کے خلاف تحریک اس لیے نہیں چلائی تھی کہ ہمیں اقتدار چاہیے تھا۔

سابق صدر نے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، عوامی نوکری میں ہی ہماری جنت و دوزخ ہے، ہمارے روزے، سجدے کام نہیں آنے، اگر کام آنی ہے تو عوامی خدمت ہی کام آنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے مخالف الیکشن میں آرہے ہیں، وہ آئیں، کھڑے ہوں، ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جمہوریت ہوگی، مقابلے کی فضا ہوگی تو ہی بہترین نتیجہ سامنے آئے گا، ہم کسی کو منع نہیں کرتے، سب کو کہتے ہیں کہ اپنی سیاست کریں، ہماری اپنی سیاست اور فلسفہ ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے کے16 فلسطینی اغوا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے 16 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے

ہمارے پاس مزاحمتی تحریکیں ہیں، غیر ملکی ایجنٹ نہیں:عمان

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اسرائیلی حکومت کے حملوں

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا کیس، اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم

?️ 27 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری

بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔ عطاء تارڑ

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا

غزہ میں شہداء کی تعداد 60 ہزار سے بھی زیادہ 

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج

اسرائیلی فوج میں دماغی صحت کے مسائل میں ایک سال میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کی ایک تحقیقی

بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے