?️
اسلام آبا د(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب مقدمات کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جو دس حکومتی جماعتیں ہیں جن کا بیانیہ مہنگائی تھا اب انہیں سوچنا پڑے گا،ایک جماعت ہے جو پورے ملک میں ایف آئی آر کٹوا رہی ہے، عمران خان کو اس کا فائدہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی واقعہ پر مقدمات ہو رہے ہیں یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو پاکستان میں ہوا ہی نہیں، یہ راناثناء اللہ کی ایمار پر ہو رہی ہیں۔یہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور سرداری اختر مینگل کی سیاست نہیں ہو سکتی۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں۔
انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں جو مقدمہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مقدمہ ختم ہونا چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف میری بات سنتے ہیں تبھی میں ان سے مخاطب ہوں، وزیرداخلہ بردبار اور سنجیدہ ہیں، انہیں معاملے پر توجہ دینی چاہئیے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر وفاقی حکومت محتاط بیان دے۔
قبل ازیں مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے واقعے کی بناء پر تحریک انصاف قیادت کے خلاف دائر مقدمات کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا۔س حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ، فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل ایڈوکیٹ فیصل فرید اور ایڈوکیٹ علی بخاری کے توسط سے یہ درخواست دائر کی ، اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ اسد خان نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی۔


مشہور خبریں۔
پاک چین سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے: محسن نقوی
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ
اکتوبر
صیہونیوں کی ٹرمپ کے دور میں حماس کو قطر سے نکالنے کی کوشش
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت، جو حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے باوجود
نومبر
سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج کی سعادت سے محروم
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی
جون
پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جنوری
روس کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ٹرمپ پوتن کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں
?️ 13 نومبر 2025 روس کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ٹرمپ پوتن کو
نومبر
صہیونی حکومت نے جنوب لبنان کے قصبہ الخیام کو نذر آتش کیا
?️ 28 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت نے جنوب لبنان کے قصبہ الخیام پر حملہ
جون
وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی
اکتوبر
اب ایک اور قاتل انسانوں کی جانیں لینے کے لئے تیار
?️ 24 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) کورونا وائرس کے بعد ایک اور قاتل انسانوں کی
جون