?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیاد پر3 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 30.6 فیصد تک پہنچ گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی 30.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی 0.53 فیصد بڑھی، جو گزشتہ ہفتے کے 4.13 فیصد اضافے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
حساس قیمت انڈیکس ملک بھر کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے، رواں ہفتہ 51 ضروری اشیا میں سے 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
سالانہ بنیاد پر قیمتوں میں زیادہ اضافے والی اشیا
- پیاز : 213.16 فیصد
- ٹماٹر : 79.14 فیصد
- چنے کی دال : 62.52 فیصد
- مونگ کی دال : 55.4 فیصد
ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں زیادہ اضافے والی اشیا
- ٹماٹر : 15.97 فیصد
- پیاز : 9.38 فیصد
- کیلے : 3.77 فیصد
- آلو : 2.88 فیصد
- نمک : 2.58 فیصد
ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں زیادہ کمی والی اشیا
- مرغی : 3.77 فیصد
- دال مسور : 2.25 فیصد
- ایل پی جی : 1.75 فیصد
- چنے کی دال : 1.08 فیصد
- ایک کلو گھی : 0.17 فیصد
رواں برس ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا تھا، بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کو 4 ماہ کے لیے سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا تھا، جو ستمبر سے ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں
دسمبر
اسرائیلی فوج بدترین حالت میں
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: محفوظ جنرل اسحاق بریک نے عبرانی میڈیا میں شائع ہونے والے
مئی
نیتن یاہو سے سارہ کی طلاق کی خبریں
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنی انفارمیشن ویب سائٹ پر ایف ایم
جنوری
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر
ٹرمپ کی غزہ امن کونسل میں شمولیت پر یورپی ممالک کے شدید تحفظات
?️ 22 جنوری 2026سچ خبریں:یورپی ممالک نے غزہ کے لیے ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگا: پاکستان
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے خارجہ امور کے ترجمان شفقت علی خان نے
ستمبر
فلسطینیوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے پر تنقید، عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی
?️ 10 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں کھلےعام آواز
نومبر
امریکہ نے پوٹن اور لاوروف خاندانوں کا بھی بائیکاٹ کیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: امریکہ نے روس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف
اپریل