اس مہینے سے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگا

مہنگائی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں صارفین کے استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی ایک نئی لہر دیکھنے میں آئی  ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.36 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ صارفین کے لیے خوردنی تیل، چینی، گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

جہاں فروری کے 8.7 فیصد کے مقابلے میں مارچ میں افراط زر کی شرح 9.1 فیصد تک پہنچ گئی۔ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.36 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ صارفین کے لیے خوردنی تیل، چینی، گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

اسی دوران توانائی کی اعلٰی قیمتوں کی وجہ سے غیر خوراکی اشیا بھی گزشتہ چند مہینوں سے مستقل طور پر مہنگی ہورہی ہیں۔

نامناسب مقامی پیداوار کے ساتھ رواں مالی سال کے آغاز، جولائی میں افراط زر 9.3 فیصد پر تھا جو اگست میں کم ہوکر 8.2 فیصد رہ گیا تھا، پھر ستمبر میں 9 فیصد تک پہنچنے کے بعد اس میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا تھا تاہم فروری میں اس میں دوبارہ اضافے کا آغاز ہوا۔

چند صارفین کے استعمال کی اشیا کے ساتھ ساتھ توانائی کی قیمتوں نے مارچ میں مہنگائی کو ایک بار پھر بڑھا دیا اور اس کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں میں غذائی افراط زر دو ہندسوں میں داخل ہوگیا۔

چند اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ایسی ہیں جن کی قیمتیں اب بھی عروج کی طرف گامزن ہیں، نو ماہ، جولائی سے مارچ کے درمیان اوسطاً کنزیومر پرائز انڈیکس (سی پی آئی) گزشتہ سال کے 11.53 فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر رواں سال 8.34 فیصد ہوگیا ہے۔

کھانے پینے کی اعلی قیمتوں سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ شہری علاقوں میں مارچ میں ہر سال فوڈ گروپ کی قیمتوں میں 11.5 فیصد اور ماہ وار 1.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال تقریباً وہی رہی جہاں مارچ میں فوڈ گروپ کی قیمتیں 11.1 فیصد اور ماہ وار 1.5 فیصد تک بڑھ گئیں۔

ماہانہ بنیادوں پر اضافہ اشارہ کرتا ہے کہ آئندہ ماہ کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار قیمتوں میں اضافے کا بھی رجحان دکھائی دے رہا ہے جو ماہانہ افراط زر کو مزید بڑھاتا ہے۔حکومت نے گندم اور چینی کی کمی کو پورا کرنے اور مارکیٹ میں رسد میں بہتری لانے کے لیے درآمد کی ہے۔مقامی مارکیٹ میں آلو اور پیاز کی آمد کے ساتھ گزشتہ ماہ کے دوران ان کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف جنگ میں نیتن یاہو کے ناکام اہداف کی پردہ کشائی

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: مائیکرون میٹ کے عبری زبان کے پورٹل پر آج شائع

ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف

پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے۔ وزیراعظم

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی

میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا۔عمران خان

?️ 19 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک

پاکستان نے ایک دن میں لاکھوں کی تعداد میں کووڈ ویکسین لگائیں

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا

غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے

برطانوی وزیر انسداد بدعنوانی مستعفی! وجہ ؟

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: Neue Züriche Zeitung، برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق نے

پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کیخلاف خواجہ آصف بھی بلوچوں پر برس پڑے

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے