اس ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے معاشی استحکام آئے گا، مفتاح اسمٰعیل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام رواں ماہ کے آخر تک بحال ہونے سے معاشی استحکام آئے گا جبکہ پروگرام بحالی کے حوالے سے تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے یہ بیان پی ایس ایکس افسران، حکام اور تاجروں سے ملاقات کے دوران دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرپرسن عامر خان، پی ایس ایکس کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرپرسن عاصم احمد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین، اسپیشل سیکریٹری فنانس اویس منظور بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے والوں میں عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب، پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن اور اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی، بینک الفلاح لمیٹڈ کے سی ای او عاطف باجوہ، این بی پی فنڈز کے سی ای او ڈاکٹر امجد وحید، عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر نسیم بیگ اور پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک بھی شامل تھے۔

پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کی میکرو اکانومی، کیپٹل مارکیٹ، ٹیکسیشن اور نان ٹیکس اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنی گفتگو کے دوران مفتاح اسمٰعیل نے یقین دہانی کرائی کہ ملکی ادائیگیوں کی پوزیشن بالکل قابو میں ہے اور ہائیڈل پاور میں اضافے، توانائی کی طلب میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں ملک کی ادائیگیوں کے توازن میں مزید بہتری آئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی نظم و ضبط کی پالیسی کی سختی سے پابندی کی جائے گی اور تمام اضافی اخراجات ٹیکس وصولی کے اقدامات سے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کے لیے لاگو کیا گیا ہے جبکہ آمدنی کے لیے متبادل ذرائع بنائے جارہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بینکوں پر ایڈوانس ٹو ڈپازٹ لنک ٹیکس کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جائے گا جبکہ رواں سال ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے 3 کمیٹیاں بھی تشکیل دیں جن میں سے پہلی کمیٹی اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ساتھ شرح سود پر نجی شعبے کا مؤقف شیئر کرے گی، دوسری کمیٹی پاکستان بزنس کونسل اور پی ایس ایکس کے ساتھ تمام ٹیکس ایشوز پر رابطہ کاری کرے گی۔

مفتاح اسمٰعیل کی جانب سے قائم کی گئی تیسری کمیٹی ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن (ڈی ایف آئی) لسٹنگ، قرض اور سکوک اجرا، قومی بچت کی اسکیم میں اصلاحات اور ایکسچینج ریٹ فارورڈ ڈیلنگ کے لیے ایک ایسی مارکیٹ کی توسیع کے لیے مواقع کا جائزہ لے گی جس تک مارکیٹ کے تمام شرکا رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مفتاح اسمٰعیل نے ان معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور اسٹیک ہولڈرز سے 2 ہفتوں کے اندر دوبارہ ملاقات کرنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ کیپیٹل مارکیٹس کی صورتحال پر جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاستی ملکیت میں موجود ادارے (ایس او ایز) انتہائی منافع بخش ہوسکتے ہیں لیکن ان کی کمائی کا تناسب صرف 18 فیصد ہے۔

ملاقات کے شرکا نے کہا کہ ان اداروں کی ادائیگی کا تناسب 50 فیصد تک بڑھایا جائے۔

اس کے بعد وزیر خزانہ نے متعلقہ وزارت کو اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوری ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ لسٹڈ کمپنیوں کی آمدنی پر دگنا ٹیکس عائد ہے جبکہ اس کے مقابلے میں غیر لسٹ شدہ کاروباری اداروں پر بہت تک کم ٹیکس عائد ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کیپیٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی) سے متعلق بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے زیر بحث تمام نکات کو بغور سنا اور تجاویز کو قبول کیا۔

انہوں نے خاص طور پر ایف بی آر سے کہا کہ وہ فوری طور پر سی جی ٹی کے نظام اور نئی لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ٹیکس کریڈٹ کے معاملے کا جائزہ لے۔

انہوں نے ایس ای سی پی سے کہا کہ وہ سہولت اکاؤنٹس کے لیے سرمایہ کاری کی حد اور (اینٹی منی لانڈرنگ) ضروریات کا جائزہ لے۔

مشہور خبریں۔

اردن کا ایران سے متعلق کشیدگی کم کرنے کے لیے سیاسی راہ حل پر زور

?️ 26 فروری 2026اردن کا ایران سے متعلق کشیدگی کم کرنے کے لیے سیاسی راہ

جرنیلوں کی جنگ نیتن یاہو کے مفادات کو پورا کرتی ہے: عبرانی میڈیا

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف

وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ سندھ حکومت نے مسترد کردیا

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے

دنیا کو پاکستان کے بارے میں اپنی رائے بدلنے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ

بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر

?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوچکا

فلسطین کے بارے میں اسپین کی یورپی ممالک سے اپیل

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے یورپی ممالک سے درخواست کی

گوگل کے سی ای او کیخلاف مقدمہ درج

?️ 27 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)گوگل کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کر

عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے