?️
لاہور(سچ خبریں)تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 11 اکتوبر سے پنجاب کے تمام اسکولز میں مستقل کلاسز کا آغاز ہوگا، تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں ، حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی پیش نظر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے ، تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔


مشہور خبریں۔
ترین گروپ کو منانے کے لیے حکومت کی کوششیں تیز
?️ 23 مارچ 2022 لاہور(سچ خبریں)حکومت نے پنجاب میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم
مارچ
ایران کو ہر صورت مذاکرات کرنا ہوں گے؛ٹرمپ کی خوش فہمی
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے
مارچ
ویانا مذاکرات کا فاتح ایران ہے:عطوان
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم
دسمبر
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 17 افراد جاں بحق، 20 زخمی
?️ 21 نومبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے
نومبر
کولمبیا کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب
مئی
اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا ہے
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
دسمبر
خام خوراک کی برآمدات میں 13.83 فیصد اضافہ ریکارڈ، ملکی صارفین کیلئے غذائی اشیا مہنگی
?️ 24 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی
جنوری
صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال
اگست