?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے قیام کا کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین کو کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، اسپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ اراکین کےلیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ انہوں نے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو بروز پیر دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، انہوں نے کہاکہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے اپنے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سے راجا پرویز اشرف، نویدقمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، استحکام پاکستان پارٹی سے علیم خان، مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک اور بلوچستان عوامی پارٹی سے سردار خالد مگسی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت کی خارجہ پالیسی میں نیا رخ امریکہ سے کشیدگی، روس سے قربت اور چین سے مفاہمت
?️ 20 اگست 2025بھارت کی خارجہ پالیسی میں نیا رخ امریکہ سے کشیدگی، روس سے
اگست
ہرزل نے مراکش اور یوگنڈا کے بجائے فلسطین کا انتخاب کیوں کیا؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی مورخین تھیوڈور ہرزل کو صیہونی حکومت کا بانی مانتے ہیں
دسمبر
ونزوئلا امریکہ کا حصہ نہیں ہے: امریکی جنگ مخالف تنظیم
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی جنگ مخالف تنظیم نے ونزوئلا کے خلاف امریکی اقدامات کو
دسمبر
برطانوی عوام کی زندگی پر مہنگائی کے بحران کا اثر
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: انگلینڈ کے سب سے بڑے چین اسٹورز میں سے ایک
ستمبر
سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر میزائل حملہ؛4سعودی فوجی آفیسر ہلاک
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر ہونے
فروری
امریکا میں پھر شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے
?️ 16 دسمبر 2025 امریکا میں پھر شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے امریکی سینیٹ میں صحت
دسمبر
صیہونی مصنف: غزہ اسرائیل کا ویتنام ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی مصنف نے غزہ جنگ میں فوجی تعطل کا حوالہ
مئی
لاہور بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور
جولائی