?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی منظر نامے پر مثبت پیش رفت ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے (پی ٹی وی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز اور اسپین کے لوگوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری تاریخی ظلم و جبر اورغاصبانہ عزائم کو اس فیصلے سے مسترد کر دیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رفح میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو ختم ہونا چاہیے، پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست اور بیت المقدس کو بطور دارالحکومت کے قیام تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فیصلہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اور امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، فلسطین کے شہریوں پر کیے جانے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپین 1967 کے بعد کی فلسطینی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا، جب تک کہ تمام فریق متفق نہ ہوں۔


مشہور خبریں۔
محتدہ عرب امارات کی یوکرین بحران کو کم کرنے کی کوشش
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: جدہ اجلاس کے ذریعے یوکرین کے بحران کو حل کرنے
اگست
طالبان: افغان حکومت سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے پرعزم ہے
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم نے کابل سٹیل پلانٹ
اکتوبر
اب اسرائیل کی امریکی معاشرے میں حمایت ختم
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
فروری
رانا شمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دی وارننگ
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ
دسمبر
چین سے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان کی جانب سے چینی کمپنی سائینو ویک سے
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں داخلی اختلافات میں اضافہ ؛ صہیونی حکام کا انتباہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بنی گانتز نے مقبوضہ سرزمینوں
دسمبر
جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر اصرار
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی ریاست کے خلاف ہتھیاروں کے
مئی
پاک فوج نے افغانستان میں دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی
?️ 11 اکتوبر 2025پاک فوج نے افغانستان میں دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید یا
اکتوبر