اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کی کمی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر مزید 17 کروڑ ڈالر کم ہو کر بمشکل 4 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر قرضوں کی ادائیگی کے سبب کم ہوئے، جو معیشت کے بیرونی محاذ پر اہم رکاوٹیں ہیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ (بیرونی کھاتہ) خسارے میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت اس چیلنج پر قابو پانے کے قابل نہیں ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گر کر صرف 3 ارب 86 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے جو گزشتہ برس 12 ارب ڈالر تھا لیکن زرمبادلہ کے ذخائر کی خراب صورتحال کے سبب اس ضرورت کو پورا نہیں کر پارہی۔

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کررہا ہے کہ نویں جائزے کے بعد 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرے لیکن عالمی ادارے کی شرط ہے کہ جون 2023 کے آخر تک ادائیگی کے لیے 6 ارب ڈالر کا انتظام کرے، پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ متعدد اجلاس ہو چکے ہیں لیکن اب تک عملے کی سطح کا معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے انٹرنیشنل بانڈز کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری معلومات کے مطابق پاکستان نے مختلف عالمی بانڈز کی کوپن (شرح سود) ادائیگی کر دی ہے، تقریبا 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں جبکہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی 15 اپریل کو کرنا ہے اور وقت پر ادا کی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کے علاوہ اکتوبر 2023 میں 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ایک اور بڑی ادائیگی کرنا ہوگی، اور اس کے بعد ایک ارب ڈالر ادا کی میچورٹی اپریل 2024 ہے۔

یہ انٹرنیشنل بانڈز کی ادائیگیاں ہیں جبکہ ملک کو دو طرفہ اور عالمی اداروں بشمول ڈونر ایجنسیز کو قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے، جس میں سے 5 ارب 52 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔

دوسری جانب جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک روپے 71 پیسے کی بہتری دیکھی گی، دو دونوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 3 روپے 52 پیسے بڑھا ہے۔

مقامی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح 288 روپے پر پہنچنے کے بعد ایک روز قبل ایک روپے 81 پیسے بہتر ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روز قبل کے 294 روپے کے مقابلے میں 292 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے؟

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ مختصر مدت میں صہیونی ریاست کے گیس کے

اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا معاملہ، نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کردیا

?️ 10 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین

ملیشیا کا عالمی برادری سے صیہونیوں کے خلاف فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:ملیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں صیہونی بمباری

سانحہ اے پی ایس کو 9 برس مکمل

?️ 16 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے

روبیو: یوکرین پر امریکہ اور روس کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا کہ یوکرین

پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت

?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام

اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے جاری

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے