?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ پر وضاحت جاری کردی۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وضاحت سوشل میڈیا پر آنے والی خبر سے متعلق جس میں ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر کے لیے 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کا ذکر کیا گیا تھا، اس حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈ ٹرانسفر ریئل ٹائم بیسس پر ہوتے ہیں اور وصول کنندگان کو ان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً فنڈز مل جاتے ہیں، 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس/اکاؤنٹس سے فنڈز کے استعمال/نکالنے پر لاگو ہوتا ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اگرچہ فنڈز برانچ لیس بینکنگ والٹس/اکاؤنٹس میں فوراً مل جاتے ہیں لیکن ان فنڈز سے نقد رقم نکالنے، آن لائن خریداری یا موبائل ٹاپ اپ صرف 2 (دو) گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بعد ہی ممکن ہے، یہ شرط اپریل 2023ء میں متعارف کرائی گئی تھی کیوں کہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے ’کسٹمر ڈیو ڈیلجنس‘ کے تقاضے نسبتاً آسان ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان کے ذریعے دھوکہ دہی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ صارفین کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک یا جعلی لین دین کو اپنے بینک کو رپورٹ کرسکیں، یہ کولنگ پیریڈ کی ہدایات تقریباً ڈھائی سال پہلے جاری کی گئی تھیں جو کہ بخوبی کام کر رہی ہیں اور دھوکہ دہی کے خلاف ایک مضبوط چیک ثابت ہوئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان
جنوری
فوج کی کمی پوری کرنے کے لیے صیہونیوں کا احمقانہ منصوبہ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں زمینی افواج کی کمی
ستمبر
سی این این پر مقدمہ کروں گا: ٹرمپ
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی جانب
جولائی
شہید نصراللہ ہمیشہ امت اسلامیہ کے فکرمند تھے
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری سے مزاحمت کی پارلیمانی جماعت کے
اکتوبر
یوم یکجہتی کشمیر منانے سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں: آغا سید حسن
?️ 4 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن
فروری
سیلاب سے تباہی کی وجہ سے سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 21 اگست 2022 سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے
اگست
غزہ دنیا کی مزاحمت کا دارالحکومت ہے:کولمبیا کے صدر
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:کولمبیا کے صدر پیٹرو سانچیز نے غزہ کے عوام کی قربانیوں
نومبر
ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق
جنوری