?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 604 پوائنٹس اضافے کے بعد 86 ہزار 444 کی بُلند سطح پر موجود ہے، جس کی بنیادی وجہ اسلام آباد میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے ملکی معیشت میں بہتری کی امیدیں ہیں۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بج کر 38 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 604 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 444 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 85 ہزار 840 پر بند ہوا تھا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بتایا کہ پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور چینی وزیر اعظم کے دورے سے اضافی فنانسنگ کے وعدوں پر سرمایہ کار بہتری کے حوالے سے پر امید ہیں۔
پاکستان 2017 میں قازقستان میں ہونے والے ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں تنظیم کا مکمل رکن بنا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شرکت کی تھی، انہوں نے حال ہی میں بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہترین ثابت ہوا تھا، جب انڈیکس 83 ہزار 531 سے ایک ہزار 952 پوائنٹس یا 2.33 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 483 پر پہنچا تھا۔
9 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کے بعد 86 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہا تھا اور انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار 669 پر بند ہوا تھا۔
8 اکتوبر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
7 اکتوبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 1.65 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
’پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا مطالبہ سامنے آرہا ہے، حکومت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے‘
?️ 5 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا
دسمبر
کیا یمن کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے گا ؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کے خلاف وحشیانہ امریکی حملوں کے آغاز سے متعلق تجزیے
مارچ
وزیر خارجہ کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اتفاق
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ہنگری کےوزیرخارجہ کی ملاقات میں
اپریل
انارکلی دھماکے میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد مزدور نکلے
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے
جنوری
توانائی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی بدستور بلند سطح پر برقرار
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی میں 14 ستمبر کو ختم
ستمبر
ھآرتض: اسرائیلی پولیس نے صمود کاروان کے کارکنوں پر تشدد کیا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے معتبر دستاویزات کے حوالے سے خبر
اکتوبر
ریاض مذاکرات یورپی یونین پر دباؤ کا باعث
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: ریاض میں ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں امن
فروری
عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی فراز
?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے
جنوری