اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 53 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 318 پوائنٹس یا 0.48 فیصد بڑھ کر 66 ہزار 44 پر جا پہنچا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام تک رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس 69 پوائنٹس یا 0.11 فیصد تنزلی سے 65 ہزار 656 پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز (4 مارچ) کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔

یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل (29 فروری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا کہ اسٹاک میں اضافے کے رجحان کی وجہ وفاق میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورتحال کا مزید واضح ہونا ہے۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی یہی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں نئی حکومت کے حوالے سے صورتحال واضح ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد 1000 سے زائد فلسطینی شہید

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صیہونی

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سروے بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سےغزہ جنگ کے

انتہا پسندی امریکی عوام کی سب سے بڑی پریشانی

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:Reuters اور Moses Ipsos کی طرف سے کرائے گئے نئے پولز

ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:  شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان

کوہاٹ: عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

?️ 5 اپریل 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے

حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی

اقوام متحدہ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور وزیرِقانون کا ردعمل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے پاکستان

جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے