?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کے بعد 86 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 56 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس یا 0.73 فیصد اضافے کے بعد 86 ہزار 291 پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 1.65 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا تھا کہ (بچت اسکیموں و ٹی بلز) کے گرتے ہوئے شرح منافع نے اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ کم منافع نے سرمایہ کاروں کو زیادہ شرح منافع حاصل کرنے والی ایکویٹیز کی جانب راغب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھے منافع کی تلاش میں مارکیٹ نے گزشتہ رات کراچی واقعے اور اسلام آباد میں سیاسی عدم استحکام کو نظر انداز کر دیا۔
دو روز قبل کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کا کہنا تھا کہ حصص میں زیادہ منافع کے پیش نظر اور اسٹرکچرل اصلاحات سے فائدہ اٹھانے والے انڈیکس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے روشنی ڈالی تھی کہ توانائی کے شعبے کے اسٹاک جیسے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)، پی ایس او اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بعد بہتر کیش فلو کی وجہ سے فائدہ دیکھا۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر بروز جمعہ کو انڈیکس میں 810 پوائنٹس بڑھ کر 83 ہزار 531 پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل مہینے کے پہلے روز یکم اکتوبر کو انڈیکس 690 پوائنٹس بڑھ کر 81 ہزار 114 پر پہنچا تھا۔


مشہور خبریں۔
کرسمس کے موقع پر انگلینڈ اور فرانس میں ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس میں ہوائی اڈے اور ریل کارکنوں کی ہڑتالوں
دسمبر
صہیونی حکومت کا کشتی "حنظلہ” پر حملہ سمندری ڈکیتی ہے: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرتے
جولائی
فلوریڈا میں میری حویلی پر حملہ فوجی بغاوت جیسا تھا: ٹرمپ
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
ستمبر
دنیا کے 100 شہروں میں غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عوامی تحریک برائے حمایت غزہ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
?️ 12 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد
نومبر
ٹک ٹاک کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو
اگست
فواد چوهدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی کے
ستمبر
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے مقبوضہ بیت المقدس اور
ستمبر