اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ جاری، 61 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 606 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 61 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 606 یا ایک فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 335 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں رواں مالی سال کے دوران 47.91 فیصد جبکہ کلینڈر سال میں 51.69 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹاپ لائنز سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ریٹرن ٹی بلز میں سرمایہ کاری کے 3 سال کے منافع سے زائد رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسان الفاظ میں ٹی بلز میں 100 روپے کی سرمایہ کاری پر 3 سال میں 50 روپے سے کم ریٹرن ملا جبکہ پی ایس ایکس سے 5 ماہ میں 50 روپے سے زائد منافع ملا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (28 نومبر) کو کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔

22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔

اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گزشتہ روز بتایا تھا کہ اضافے کی وجوہات آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دوسری قسط وصول ہونے کی توقعات، شرح سود میں کمی اور بہتر سیاسی صورتحال جیسی مثبت خبریں ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور کے دل میں معصوم جان کا ضیاع حادثہ نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔ مریم نواز

?️ 29 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری

تل ابیب نے غزہ کے ہسپتال میں اپنے جرائم سے کیا انکار

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے ایک اسپتال میں اپنے

ایم کیو ایم کا حکومت کے لیے پیغام

?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا

امریکہ اور اسرائیل ذلت کے ساتھ علاقے سے فرار ہو گئے: یمنی عہدیدار

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے حکومتی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے

دوسروں کی خوشی کی خاطر خود کو تبدیل نہیں کر سکتی: ہانیہ عامر

?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا

غزہ پر قبضے کے آپریشن کا خفیہ نام لیک ہو گیا

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے

مغربی کنارے میں ملک گیر عام ہڑتال

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں تین نوجوان فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے