اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی کانفرنس

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین اور سرکاری عہدیداروں کے ایندھن کے کوٹے میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ سنیچر کی ہفتہ وار چھٹی کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے 4 سال کے دوران بجلی کی پیداوار، موسم کی تبدیلی کے باعث طلب کی صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک طرف عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں تو دوسری جانب ہم نے ان اقدامات کا اغاز کابینہ سےکیا یے تا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل کیا جائے۔

ساتھ ہی بتایا کہ مختلف پاور پلانٹس کے بتدریج فعال ہونے کے ساتھ ساتھ سسٹم میں بجلی شامل ہوتی جائے گی اور 30 جون تک اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوجائے گا۔

وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی صورتحال اور توانائی کی بچت کے پیشِ نظر مندرجہ ذیل اقدامات کی بھی منظوری دی۔

  • وزیراعظم نے رضاکارانہ طور پر اپنی اور وفاقی وزرا کو مہیا سیکیورٹی گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کردی۔
  • تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی البتہ ایمبولینس، اسکول بس، کچرا اٹھانے والی گاڑیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
  • ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ تمام نئی بھرتیوں اور سرکاری دفاتر کے لیے فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائد
  • سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک علاج پر پابندی عائد
  • گاڑیوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی بچت اور ایفیشنسی بڑھانے کے لیے صوبائی حکومتیں سال میں 2 مرتبہ گاڑیوں کی لازمی ٹیوننگ کے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔
  • سرکاری دفاتر کے لیے مشینیں بشمول ایئر کنڈیشنر، مائیکرو ویو، فریج، فوٹو کاپی مشین اور دیگر کی خریداری پر پابندی عائد
  • سرکاری افسران کے غیر ضروری بین الاقوامی دوروں، بیرون ملک سے آئے وفود کے علاوہ تمام سرکاری دعوتوں پر پابندی
  • سرکاری دفاتر کے لیے اخبارات، میگزین اور رسالوں کی خریداری پر پابندی
  • بجلی، گیس اور پانی کے اخراجات میں 10 فیصد کمی
  • سفری اخراجات کم کرنے کے لیے اجلاس آن لائن منعقد کرائے جائیں گے
  • خالی اور غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں گی

نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 400 میگا واٹ ہے جس میں سے 2700 میگا واٹ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں چلی جاتی ہے جنہیں نکال کر بجلی کی مجموعی طلب 25 ہزار 600میگا واٹ ہے اور سپلائی 21 ہزار میگا واٹ ہے یوں طلب اور رسد میں 4 ہزار 600 کا میگا واٹ کا فرق ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے 6 سے 15 جون تک ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی منظوری دی ہے16 جون سے ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے پلانٹ سے 600 میگا واٹ مزید بجلی سسٹم شامل ہوجائے گی جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوجائے گا اور 16 سے 24 جون تک 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر آجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جس کے بعد 25 سے 29 جون کراچی کا ایک ہزار 40 میگا واٹ کا کے ٹو پاور پلانٹ کے فعال ہونے سے سسٹم میں مزید بجلی شامل ہوگی اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہوجائے اور 30 جون کے بعد پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کا 600 میگا واٹ سسٹم میں آجانے کے بعد 2 گھنٹے ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر منصوبوں کو فعال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں اور جس بحران سے ہم گزر رہے ہیں اس پر قابو پانے کے لیے کابینہ نے ہفتے کی چھٹی کو بحال کردیا ہے، اس ایک دن سے سالانہ 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور درآمدی بل ہر اس کا 77 ارب روپے کا اثر پڑے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے جیسا کہ کورونا وائرس کے حالات میں ہوا تھا جس پر وزیراعظم نے اس تجویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے کہ اس سے مؤثر فائدہ اٹھایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ متبادل اسٹریٹ لائٹ کو بند کرنے کی تجویز پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور صوبائی، بلدیاتی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس کو یقینی بنانے کی منظوری دی گئی جس سے توانائی کی بچت ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مارکیٹ کی جلد بند کرنے کی بھی تجویز تھی جس پر تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کل قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم ان سے مشاورت کریں گے جس کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شہریوں کے لیے آگاہی مہم چلانے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سرکاری اجلاسوں کو زیادہ سے زیادہ ورچوئل اور ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ غزہ امن ہیڈکوارٹر میں ٹرمپ کے امن وفد میں شریک 

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈال

مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور

مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اعلان

?️ 2 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے

?️ 4 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

سڈنی واقعے پر بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا اور عالمی میڈیا نے اسے پھیلایا، وزیر اطلاعات

?️ 17 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا

قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں حماس کا تازہ ترین موقف

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے

پنجاب: محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

پاکستان میں موبائل براڈبینڈ صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہو گئی

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی اے نے کہا کہ 2012 میں 2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے