اسلام آباد: احتساب عدالت کا اسحٰق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا حکم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب قانون میں حالیہ ترامیم کی روشنی میں وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف کرپشن ریفرنس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کیے جانے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رہنما مسلم لیگ (ن) کے اثاثے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیب کے جج محمد بشیر نے مذکورہ حکم وزیر خزانہ کی درخواست پر جاری کیا، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت حکومت پنجاب کی جانب سے اسحٰق ڈار کے منجمند کیے گئے اثاثوں کو بحال کریں۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر 2017 کو احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا تھا، تاہم 28 ستمبر کو نوٹس بھیجے جانے کے بعد انہوں نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا تھا۔

28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تنخواہ ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دے دے دیا تھا۔

بینچ نے شریف خاندان اور اسحٰق ڈار کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی تھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق اسحٰق ڈار کے اثاثے سنہ 1982 سے 1983 کے دوران91 لاکھ روپے سے کئی گنا بڑھ کر سنہ 2008 میں 83 کروڑ 16 لاکھ روپے ہو گئے۔

تاہم جج محمد بشیر نے مشاہدہ کیا کہ اسحٰق ڈار کے خلاف فوجداری کارروائی قومی احتساب آرڈیننس 1997 میں قومی احتساب (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے ذریعے ترمیمی دائرہ اختیار کی کمی کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے، اس لیے ان حالات کے پیش نظر 11 دسمبر 2017 کا حکم نامہ واپس لیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف

ممکنہ چینی حملے کے خلاف کیا امریکہ تائیوان کا دفاع کر سکتا ہے ؟

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے

صیہونی حکومت کا 4 جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:   صیہونی اخبار Haaretz کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز

مجرم ایک دوسرے کو انعام دیتے ہیں

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی مشین کو روکنے میں عالمی برادری

دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کیلئے دروازے بند نہیں، خواجہ آصف

?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان

?️ 1 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم

اگر مسلمان متحد رہیں تو اسرائیل قتل عام کی جرات نہیں کرے گا: پزشکیان

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: بصرہ پہنچنے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان  نے عراقی

افغان مہاجرین کے متعلق معید یوسف کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے