اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد میں  ڈینگی کیسز میں کمی

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اسلام آباد میں  مزید ایک شہری وائرس سے جاں بحق ہو گیا ہے اور راولپنڈی میں مزید درجنوں کیسز رپورٹ کیے گئے،صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 20، ڈی ایچ کیو میں 6 اور بی بی ایچ میں 1 مریض زیر علاج ہے۔

صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی، ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی وائرس کے 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اب تک ہولی فیملی اسپتال میں 441، بی بی ایچ میں 130 اور بی بی ایچ میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تینوں سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس مریضوں کے لیے 187 بیڈز موجود ہیں، ہولی فیملی اسپتال میں 125، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں 32، بی بی ایچ میں 30 بیڈز موجود ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تینوں اسپتالوں سے 529 افراد کو صحت یابی کے بعد روانہ کر دیا گیا۔ ہولی فیملی اسپتال سے 375، بے نظیر بھٹو اسپتال سے 125 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 29 افراد صحت یاب ہوئے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ بے کار ہے: اردگان

?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج صومالیہ میں

وزیر اعظم کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی ہونے والی میٹینگ کی کہانی سامنے آگئی

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی

پاکستان، چین کے درمیان تیل، گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان شیل اور ٹائٹ

شرم الشیخ مذاکرات میں محتاط امید حماس اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ پلان پر شرم الشیخ مذاکرات کے ماحول سے واقف

امریکہ میں بائیڈن کی مقبولیت میں 33 فیصد تک کمی

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ

صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں

پی ٹی آئی لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے چوہدری شجاعت کا حکومت کی حمایت کا اعلان

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک جانب موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے

انٹیلیجنس ادارے کچھ کرتے ہیں تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم، کابینہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے عدلیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے