اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا پنجاب،خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے صدر سپریم کورٹ بار شعیب شاہین کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے.

درخواست میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اس وقت کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔

بعدازاں 17 کو جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔

تحریک انصاف نے دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ملک میں انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے لیکن وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے لیکن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہونے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان، وائٹ ہاؤس نے صفائی پیش کردی

?️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر پوٹن

دفتر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے پیچھے سازش کو بے نقاب کرنے کی ہدایت

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ’متنازع خطے کے بارے میں ابہام پیدا

اشیاء خوردنی کی قیمتوں اچانک بڑا اضافہ

?️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ایک ساتھ

کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے

عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا:عمران خان

?️ 10 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنماوں کا

صیہونیوں کے ساتھ شام کا مکروہ معاہدہ؛ کیا جولانی اسرائیل کے سرپرست بنیں گے؟

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی تجزیہ نگار نے گولانی کے صیہونیوں کے ساتھ

سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان وزارت سے مستعفی

?️ 11 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے استعفے سے متعلق وزیراعظم

امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:      بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے