اسلام آباد میں اسموگ خطرات پر پاک ای پی اے کی دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اسموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے ضلعی انتظامیہ سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کردی۔

میڈیا مطابق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ضلعی انتظامیہ سے بھٹوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کے جلانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

پاک ای پی اے کے خط کے مطابق اسموگ سے بچاو کے لیے چار ماہ تک دفعہ 144 نافذ کی جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ای پی اے ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خشک اور سرد موسم کے دوران اسموگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مشرقی اور وسطی پنجاب سب سے زیادہ اسموگ سے متاثر ہوتے ہیں، آنے والے دنوں میں میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں ایئر کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور دیگر شہر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اسموگ کا دورانیہ نومبر سے شروع ہوکر فروری تک رہتا ہے۔

خط کے مطابق اسموگ کے انسانی صحت، ماحولیات اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، ان اقدامات میں گاڑیوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کو جلانے سے روکنا شامل ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایجنسی کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ آج لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی حد کو بھی عبور کرگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ایک ہزار سے بھی بڑھ گیا جب کہ آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ موحولیات کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار تک پہنچا دیا۔

یاد رہے کہ اے کیو آئی فضا میں موجود آلودہ ذرات کے مقدار کی پیمائش کرتا ہے، جن میں باریک ذرات (پی ایم 2.5)، موٹے ذرات (پی ایم 10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) اور اوزون (او 3) شامل ہیں، 100 سے زیادہ اے کیو آئی کو ’مضر صحت‘ جب کہ 150 سے زیادہ کو ’بہت زیادہ مضر صحت‘ سمجھا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں چونکا دینے والی رپورٹ

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی ادارہ برائے قیدیوں کی حمایت تضامن نے فلسطینی

اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم 

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے ایکس چینل

امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتے: یورپ

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ نے مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ امریکی

حکومت کا منی بجٹ کے ذریعے 80 ارب کے ٹیکس عائد کرنے کی رپورٹس مسترد

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ خزانہ نے منی بجٹ کے ذریعے 80

سہیل آفریدی کی جدوجہد الگ طرح کی ہوگی تو ہماری تیاری بھی الگ ہوگی۔ رانا ثناءاللّٰہ

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی

نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے  بے نقاب  

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے

پاکستانی وزیر اعظم نے امدادی بیڑے الصمود پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

?️ 2 اکتوبر 2025پاکستانی وزیر اعظم نے امدادی بیڑے الصمود پر اسرائیل کے حملے کی

غزہ کے ویرانوں میں عید کی نماز

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام نے جنگ اور قحط کے سائے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے