اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 سٹار رینکنگ حاصل کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 سٹار رینکنگ حاصل کی ہے، اس حوالے سے سکائی ٹریک رینکنگ کمپنی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 3 سٹار ایئر پورٹ قرار دے دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مصروف ترین دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی رینکنگ کو بھی 3 سٹار قرار دیا گیا ہے جب کہ اس ضمن میں ایوی ایشن ماہرین کہتے ہیں کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اگر کیفے، ریسٹورنٹ اور ڈیوٹی فری شاپس کا آغاز کیا جائے تو اس کی مدد سے ایئر پورٹ رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دار الحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی خدمت کرنے والا بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے، یہ ہوائی اڈا شہر سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جاتی ہے، اس ہوائی اڈے نے 6 مئی 2018ء میں مکمل طور پر کام شروع کیا جس نے بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جگہ لے لی، جو اب پی اے ایف بیس نور خان کا حصہ ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ رقبہ اور مسافروں کی گنجائش کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا کارگو ہوائی اڈا ہے، جو سالانہ 9 ملین مسافروں کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مستقبل میں مزید توسیع سے اسے سالانہ 25 ملین مسافروں کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا، یہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے بعد مسافروں کی آمدورفت کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے۔                     

مشہور خبریں۔

میں مقامی اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے، نواز شریف

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم

فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ

?️ 3 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے

ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس

?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ

حکومت نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے8اہم منصوبوں منظور کئے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی

جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک

امریکا کی جانب سے روس پر پابندیاں، متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی زد میں آگئیں

?️ 17 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سرکاری بیان میں یہ بات سامنے آئی

محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان

سیلاب سے فصلیں شدید متاثر، چاول کی برآمدات میں بڑی کمی کے خدشات منڈلانے لگے

?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے