اسرائیل ناجائز ریاست، وجود قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن

?️

مردان (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست اِس کا وجود قبول نہیں کیا جا سکتا۔

خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کا پاکستان میں بیٹھ کر امن کی تلاش خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران پاکستان کی سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن تلاش کر رہے ہیں، پاکستان نے جو کردار ادا کیا، ہم 78 سال سے اس کے متلاشی تھے۔

سربراہ جمعیت علما کا کہنا تھا کہ اسلام اگر خوداعتمادی ہو تو پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت بھی کر سکتا ہے، حکمرانوں نے احتجاج کے باعث غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر احتجاج موخر کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں مہمانوں کی عزت کے قائل ہیں، حکومت نے عالمی دباؤ کے تحت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا، غریب عوام کے خلاف فیصلے واپس لیے جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اور امت کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے، 78 سال سے پاکستان کو عالمی اثر و رسوخ کے تحت رکھا گیا، حقیقی آزادی، خودمختاری اور قومی خود اعتمادی ہمارا مؤقف ہے۔

سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کا وجود قبول نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل کا خاتمہ مظلوم فلسطینیوں اور امت مسلمہ کی خواہش ہے، مودی اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکمران حلف کی پاسداری نہیں کر رہے، پاکستان کو دستور کے مطابق چلایا جائے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ جنگ میں تعطل کا شکار ہیں: امریکی میگزین

?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں: جریدہ   دی نیشن  نے ایک مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر روس کا قبضہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے رہنما نے اعلان کیا

دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی

حزب اللہ: ایران نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کو لبنان میں جنگ کے خاتمے سے مشروط کر دیا ہے

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں حزب اللہ کے ایک رکن نے اعلان

یمن نےسعودی عرب کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کے بارے میں خبردار کیا

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی

تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے :کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 23 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری

حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوٴں کی بیڑیاں ہیں، فواد چوہدری

?️ 28 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے