?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطاء تارڈ کا پاک فوج کے شہدا کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی قابل افسوس ہے، جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آیی نے ہمیشہ پاکستانی سرحدات کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کا نعرہ لگانے والے آج امریکہ کی فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگوا رہے ہیں، شہداءکی قربانیوں کا مذاق اڑانے اور پاکستان مخالف مہم چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہداء کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر چکی ہے، ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک چارٹر کرنا چاہیئے، خواتین کے خلاف گھٹیا مہم، لوگوں پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور ریڈ لائن کراس کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق ہونا چاہیئے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 23 سالہ کیپٹن محمد بدر بھی اس واقعہ میں شہید ہوئے جو پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکورٹی اداروں اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج یہ ملک قائم و دائم ہے، ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرستان کے واقعہ میں شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت وزیرستان کے شہداء کی تضحیک کرنے میں مصروف ہے، اس جماعت کا ماضی میں بھی ٹریک ریکارڈ رہا ہے کہ انہوں نے شہداءکی قربانیوں کے حوالے سے توہین آمیز اور تضحیک آمیز سوشل میڈیا مہم چلائی، شہداء کے خلاف ایسی گھٹیا مہم چلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمارے لئے ہمارا ملک سب سے پہلے ہے، ملک ہے تو سیاست ہے، شہداء ہماری حفاظت اور بقاءکی ضمانت ہیں، سو مرتبہ سیاسی تنقید کریں، قومی یکجہتی اور سلامتی کے لئے ہمیں اکٹھے ہونا چاہئے، کچھ ریڈ لائنز ہیں جنہیں عبور نہیں کرنا چاہئے، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے، سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی درندے فلسطینی شہداء کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ برطانوی میگزین کا انکشاف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسے میں جب اسرائیل عالمی برادری کی ہلاکت خیز خاموشی
دسمبر
پاکستان میں عمران خان کے 450 حامی گرفتار
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان ایکسپریس نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ چوک میں
نومبر
زلنسکی کا جارحانہ قدم؛ اوڈیسا کے میئر کی شہریت منسوخ !
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر یوکرین ولودیمیر زلنسکی نے ایک متنازعہ قدم اٹھاتے ہوئے اوڈیسا
اکتوبر
بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس خزانے میں آئے گا، وزیرِاعظم
?️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
فروری
ایرانی صدر قطر کے دورے پر
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی
فروری
ایران کی طرف کسی کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے:سپاہ پاسداران
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہناہے کہ ایرانی قوم نے اس
فروری
مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں
?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے
ستمبر
وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے
دسمبر