?️
لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بنی نے وزیر برائے مواصلات کو 3 سال میں ہائی وے اتھارٹی میں ہائی وے اتھارٹی کو 99 ارب روپے کی آمدن پر شاباشی دی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) کی کل آمدن میں 3 سالوں میں 124 اعشاریہ 50 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99 ارب روپے ہے۔
این ایچ اے کی تین سالوں کی کل آمدن دیکھ کر اسد عمر بھی حیران رہ گئے اور مراد سعید کو شاباشی دے ڈالی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں، ہمارا مقصد اسمبلی میں جانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے۔جٹکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ایک دور تھا جب سوات میں اسکول، سڑکیں اور پٴْل تباہی کا شکار تھے، سال 2013میں ہمیں اقتدار ملا تو پختونوں کے لئے حقوق کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا تھا، فیز ٹو کے لئے چکدرہ سے فاتح پور موٹر وے کا جلد افتتاح کریں گے، سوات کے ایک حلقے میں 6یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سوات میں ہی تعلیمی ماحول دے رہے ہیں، غریب خاندان کو10لاکھ تک صحت خرچہ حکومت دے رہی ہے، پہلے غریب کو ہسپتال کی ضرورت تھی آج ہسپتالوں کو غریب کی ضرورت ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ بچوں کے لئے خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا ہسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، صوبے کا دوسرا برن ہسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، سیاحتی علاقوں کے لئے سڑکیں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دو گرڈ اسٹیشنز بن رہے ہیں، سوات کی ہر تحصیل میں ریسکیواسٹیشن قائم کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دیا اور بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہائی دلوائی۔


مشہور خبریں۔
نئی حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
مارچ
مکہ اور مدینہ میں صیہونی جائیدادوں کے مالک
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد ایک ایسے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی
جون
اسرائیل کی بحری ناکہ بندی
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر ایلیزر ماروم نے کہا کہ ابھی
دسمبر
ٹرمپ نے دائیں ہاتھ پر دائمی زخم چھپانے کی کوشش کی
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر کی بدھ کو ملاقات کے دوران اپنے دائیں
نومبر
احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو نے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نواز دیا
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو آئی
جون
اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے جہنمی ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی
?️ 11 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے
نومبر
مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم کی تقریر میں خلل ڈالا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب زندگی گزارنے کے اخراجات اور
اکتوبر
کوئی شک نہیں، نواز شریف کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے
دسمبر