?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے پوری عوام کو خبردار کرتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیاویرینٹ انتہائی تیزی سےپھیلتا ہے، اسے کنٹرول کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے ویکسین لگوائیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئی ہفتوں سے کورونا میں کمی آتی جارہی ہے آج تقریبا5کروڑ پاکستانی مکمل طورپر ویکسینیڈ ہوچکے ہیں جبکہ تین کروڑ پاکستانی ایسے ہیں جنہیں ایک ڈوز لگی ہے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی آنیوالے کل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے، ہائی رسک ایریاز میں ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے کافیصلہ کیا ہے، کنٹیکٹ ٹریسنگ کا نظام مؤثر ہے جسے دوبارہ مؤثر اور تیز کیا جارہا ہے۔
سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کوروناکی نئی لہرسے متاثر ممالک سےآنیوالوں پرسفری پابندیاں لگادی ہیں اور کورونا کے نئے ویرینٹ پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہےہیں، نئے ویرینٹ کو روکنے کیلئے ہم سب کو کرداراداکرناہے ، سب سے ضروری یہ ہے کہ ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو۔
انھوں نے خبر دار کیا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے دفاع صرف ویکسین سے مؤثر ہے، صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، بوسٹر ویکسین کےپروگرام کیلئے کل تک مشاورت مکمل ہوجائے گی ، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکیلئے بوسٹر ویکسین کااعلان بھی کل مکمل ہوجائے گا۔
اسدعمر نے کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کوروناکی نئی قسم تیزی سےدنیامیں پھیل رہی ہے، ہمارےپاس صرف چند ہفتے ہیں، جس نے ویکسین نہیں لگوائی یا ایک ڈوزلگوایاہے، وہ آج ہی لگوائیں اور احتیاط ضرور کریں۔
این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کےاندر 12دن 10گنا زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ، اگر نیا ویرینٹ پاکستان آیا تو ہمیں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے مؤثر نتائج سامنے آرہےہیں، یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے،عوام احتیاط کریں۔


مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیلیوں کو چکھایا مزہ
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے حوالے
اکتوبر
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری
سعودی عرب کی جانب سے یورینیم میں اضافہ کا امکان
?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ
فروری
امریکہ اور صیہونی حکومت کو ‘بچوں کا قتل’ کیوں پسند ہے؟
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: ایک صیہونی ماہر نے لکھا کہ ایران کے ساتھ جنگ
مئی
غزہ جنگ میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے میڈیا ماہرین نے غزہ جنگ میں اسرائیلی انسانی
دسمبر
برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لیسٹ سے نکال دیا
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بڑی سفارتی
ستمبر
صیہونیوں کو جاسوسی فوبیا
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی پولیس نے ایک عام شہری جوڑے کو ایران کے
جولائی
یمن کی سرزمین پر امریکہ اور انگلستان کی جارحیت
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور انگلینڈ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی
اکتوبر