اسحٰق ڈار سینیٹ میں قائدِ ایوان نامزد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر رہے ہیں، جس کا اطلاق جمعہ سے ہی ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان سے مستعفی ہوجائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو سمری ارسال کردی ہے جو جلد ہی اسحٰق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بشمول وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مفتاح اسمٰعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو بطور وزیر خزانہ نامزد کیا تھا۔

بعد ازاں 26 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار 5 سال کے بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے، جنہوں نے ملک کی معیشت بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد سرکاری نشریاتی ادارے ‘پی ٹی وی’ سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری قبول کروں۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس میں سے نکالیں۔

اس کے بعد 27 ستمبر کو اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران بطور سینیٹر حلف اٹھایا تھا۔

28 ستمبر کو سینیٹر اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحٰق ڈار سے حلف لیا تھا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف

?️ 22 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف اسرائیلی فوج نے سات

سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں:  حزب اللہ کے مجاہدین کی کمین میں پھنسنے کے بعد

نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے:وائٹ ہاؤس

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ "نیا ایٹمی معاہدہ میز پر

کیا آپریشن عزم استحکام حکومت کے لیے ضروری ہے؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے

مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی شہریوں نے زبردست مارچ نکال کر مظلوم فلسطینی قوم

پی ٹی آئی کا پارٹی چھوڑنے والوں کے نام پیغام

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اعلان کیا ہے

ایک پاکستانی محقق کے نقطہ نظر سے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی بنیادیں اور ضروریات

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی محقق نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے