اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں 2 ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، غذائی تحفظ اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اعلی سطحی تبادلوں کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا تاکہ دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ نیویارک کانفرنس کے نتائج 2 ریاستی حل کے عملی نفاذ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

جو ہم سے الجھے گا منھ کی کھائے گا: حزب اللہ

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا

کشمیریوں کو نماز جمعہ سے روکنا مسلمانوں کے تئیں مودی حکومت کے گہرے تعصب کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 6 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس ، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم

?️ 16 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف

پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات، بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی پر اظہار تشویش

?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ

حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

?️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی

سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری کرنا شروع کر دی ہیں

?️ 28 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری

رواں سال صرف 23 ہزار 620 عازمین نجی حج اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے، وزارت مذہبی امور

?️ 18 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف

پنڈورا دستاویزات میں سعودی عرب سر فہرست

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:پنڈورا کی منظر عام پر آنےوالی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے