اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب کے ساتھ پاک۔یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق

?️

ابو ظہبی: (سچ خبریں) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق رسمی کارروائی سے قبل جے ایم سی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی الصیغ کی سربراہی میں ہوا۔

جے ایم سی نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور تجارت، بینکنگ، ثقافت، سرمایہ کاری، ہوا بازی، ریلوے، توانائی، خوراک کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، صحت کی دیکھ بھال، افرادی قوت، اعلیٰ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا۔

دونوں اطراف نے ادارہ جاتی میکانزم کو بڑھانے اور بین وزارتی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا۔

باہمی افہام و تفہیم اور بھائی چارے کی فضا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ فالو اپ کارروائیوں کے لیے طریقہ کار کے فریم ورک کے پروٹوکول،، سیکٹرل ورکنگ گروپس کے ذریعے کوآرڈینیشن اور باہمی دوروں کے لیے سہولت پر بھی دستخط کیے گئے۔

سیشن کے پروٹوکول کے علاوہ "انٹری ویزا کے تقاضوں کے باہمی استثنیٰ” اور "سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام” کے ساتھ ساتھ "مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی” کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ فریقین نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں جے ایم سی کا 13 واں اجلاس باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ بیان کے مطابق جے ایم سی سیشن کا کامیاب انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور کثیر جہتی تعلقات اور ایک متحرک اور ترقی پسند شراکت داری کیلئے ان کے مشترکہ وژن کی نشاندہی کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں پانی کی قلت سے اندرونی تنازعات کا خطرہ

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں بہت سے لوگ حال ہی میں بجلی کو محفوظ

نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کرنے کے قابل نہیں: ہاریٹز

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبار نے منگل کی صبح الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز

ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ

صیہونی حکومت کی بچوں کے خلاف منظم جنگ کا آغاز

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے تجاوز کے پہلے گھنٹوں سے ہی فلسطینی

کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے

پاک۔افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد

?️ 22 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک ۔ افغان سرحد پربڑی کارروائی

گندم سبسڈی میں کمی کیخلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

?️ 26 جنوری 2024گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان بھر میں گندم سبسڈی میں کمی

صیہونی کابینہ تباہی کے دہانے پر

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی کنسیٹ کی رکن عیدت سیلمن کے حکمراں اتحاد کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے