?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے دو بھائیوں کی ملی بھگت سے سینئر صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راناثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کوغلط نشاندہی پر نہیں بلکہ ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذریعے قتل کیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے دونوں بھائیوں وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے الگ رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔
گوکہ ارشد شریف کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، کئی ٹی وی چینل یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ارشد شریف کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی ماری گئی۔
البتہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر میں ارشد شریف کی گاڑی میں مبینہ طور پر گولیوں کے نشانات موجود تھے جبکہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات کا بھی ذکر تھا۔
دوسری جانب پمز ہسپتال اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کی فرانزک رپورٹ سامنے آئی تو ہی تشدد کی تصدیق ہو سکے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ وہ تشدد کے حوالے سے فی الحال تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ارشد شریف کے ناخن نکالے گئے ہیں اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ناخن نکالے گئے تھے لیکن ابھی کینیا میں ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ ہمیں موصول نہیں ہوئی، اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ناخن فرانزک کے لیے نکالے گئے یا تشدد کے باعث نکالے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکو لیگل ٹیم ہی ناخن نکالنے پر ماہرانہ رائے دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی جانب سے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصویریں فرانزک کے لیے بھجوائی جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے خوف سے صیہونی ریپڈ ری ایکشن بٹالین کی تشکیل
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے وجود میں آنے کے
ستمبر
خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ
?️ 24 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے
اپریل
گیلنٹ کی برطرفی کی وجوہات
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر
محمود عباس کی تنظیم کا ہمارے ساتھ قریبی تعاون ہے :اولمرٹ
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے صیہونی حکومت
دسمبر
کیا غزہ پر دوبارہ حملہ ہوگا ؟
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: یونی بین میناچم نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ
مارچ
القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کا موقف غدارانہ تھا:جہاد اسلامی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں
جنوری
اسرائیل نے عالمی یکجہتی کے فلوٹیلا پر قبضہ کر لیا یورپ میں غصے کی لہر اور عالمی مذمت
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں سب سے بڑے یورپی بحری بیڑے
اکتوبر
پاکستان میں گرجا گھروں پر حملے کی وجہ؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:کل مصر کے الازہر نے مشرقی پاکستان میں متعدد گرجا گھروں
اگست