?️
اراکین اپوزیش کو اہمیت نہ دیں یہ کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے: وزیراعظم
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپوزیش کے نام نہاد اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے انہوں نے اپنی پوری طاقت جلسوں پر لگادی اور رزلٹ بھی دیکھ لیا اب انھیں بھی اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ عوام ان کے ساتھ کتنی ہے لھذا اراکین اپوزیشن کو زیادہ اہمیت نہ دیں یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پرکمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارکان تمام لوگ مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
روس کا یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کا حکم
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
الکرامہ آپریشن کو نافذ کرنے والا اردنی نوجوان کون ہے؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے الکرامہ کراسنگ کے بہادرانہ آپریشن
ستمبر
غزہ میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے شمال میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں
اکتوبر
الیکشن کمیشن کا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو نوٹس جاری
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی
نومبر
مغربی پابندیاں روس کو ایران کے ساتھ تعاون کرنے سے نہیں روک سکیں گی: روس
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے تہران کے وقت کے
اگست
5 جولائی 1977ء کو کیا ہوا؟ شازیہ مری کی زبانی
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 5
جولائی
اسرائیلی وزیر کا اپنے حامی ممالک سے ایران پر حملے کا مطالبہ
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: انور قرقاش، متحدہ عرب امارات کے صدر کے ڈپلومیٹک مشیر،
جون
کیا یوکرین والے فلسطینیوں سے زیادہ انسان ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے نے غزہ اور یوکرین کے
اکتوبر