?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کرنے والے چینی سرمایہ کاروں اور کنٹریکٹرز کے ویزا کیسز پر کارروائی سمیت ان کو درپیش مسائل کو فوری طور پر دور کرنے پر زور دیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے دفاتر کے دورے کے دوران وزیر نے متعلقہ حکام کو ایک ڈھانچہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ سی پیک اتھارٹی کو کو ختم کر کے اسے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی میں ضم کیا جا سکے کیونکہ یہ مختلف وزارتوں کے قواعد و ضوابط سے متصادم ہے۔
احسن اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ سی پیک اتھارٹی غیر فعال ہے اور اس سلسلے میں وزارتوں کے کردار سے متصادم ہے، کاروبار کے قواعد کے تحت سی پیک کی پالیسیوں اور منصوبوں کے نفاذ میں وزارتوں کا بنیادی کردار تھا لیکن ایک متوازی تنظیم کے قیام نے صرف کام نقل ہوا اور کوئی اس کی ذمے داری بھی نہیں لیتا۔
سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ مسلم لیگ(ق) کے نئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو دینے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایسے کسی اقدام سے آگاہ نہیں ہیں اور ایک متوازی سیٹ اپ ہونا غیر منطقی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ مسلم لیگ(ن) نے پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی شدید مخالفت کی تھی کیونکہ یہ غیر ضروری اور ضرورت سے زیادہ تھا کیونکہ وزارت منصوبہ بندی نے ماضی میں بہت تندہی اور مؤثر طریقے سے اس کردار کو ادا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان نے اس ایکٹ سے اختلاف کیا تھا کیونکہ یہ ایک متوازی پلاننگ کمیشن ہے جس کی افادیت بہت کم ہے اور یہ ایک ’سفید ہاتھی‘ بن گیا ہے۔
احسن اقبال نے اپنے اختلافی نوٹ میں یاد دلایا کہ 29 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری پلاننگ کمیشن نے بغیر کسی اتھارٹی اور مختلف وزارتوں کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ کی ہے جس پر کامیابی سے عمل درآمد جاری رہنا چاہیے۔
دریں اثنا احسن اقبال نے اپنے پیشرو اسد عمر کو پی ٹی آئی کے عوامی اہمیت کے حامل ترقیاتی اقدامات کے بارے میں الوداعی بریفنگ کے لیے مدعو کیا اور کہا کہ ان منصوبوں کو جاری رہنا چاہیے، اس حوالے سے تبصرے کے لیے اسد عمر سے رابطہ نہیں ہو سکا۔


مشہور خبریں۔
آپریشن ایریل مغربی کنارے میں دشمن کے لیے ایک نیا پیغام
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں گزشتہ رات ایک بیان
مارچ
اردوغان اور مخالفین کے درمیان آئینی ترمیم کی بحث گرم
?️ 30 مئی 2025 سچ خبریں: اگر آج کل آنکارا کے اخبارات کے صفحات پلٹیں، تو
مئی
صیہونیوں کو اب تک غزہ سے کیا ملا ہے؟ صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور صہیونی عسکری تجزیہ نگار اور ماہرین ان دنوں
جنوری
روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 19 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
اپریل
اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا:شیخ رشید
?️ 7 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عدم اعتماد سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان
مارچ
این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ
اکتوبر
لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد
فروری
عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو
جنوری