?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کہا ہے کہ رات 10 بجے سے پہلے میرٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے سیکریٹری الیکشن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بھجوائے گئے 4 چاروں ناموں کی فہرست سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا آج شام کو اجلاس میں نام فائنل کر لیا جائے گا، شام 7 بجے کے اجلاس میں تمام ممبران اور حکام شریک ہوں گے، چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دیں گے، الیکشن کمیشن رات 10بجے سے پہلے میرٹ پر کسی ایک نام کا اعلان کر دے گا۔
یہاں واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اس عہدے کے لیے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے، پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا، عہدے پر تقرری کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاگیا جو آج ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس صرف آج کا دن ہے کیوں کہ آئین کے آرٹیکل اے 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت آج ختم ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے
اگست
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے واضح وہم میں ہیں:عمان یونیورسٹی کے پروفیسر
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:عمان یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور سائبر ایکٹوسٹ نے صیہونیوں کے
جولائی
اسرائیلی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی وجہ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے بارے میں مقبوضہ علاقوں میں ہونے
مارچ
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست
جولائی میں بائیڈن کا سعودی عرب اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ وائٹ ہاؤس
جون
صیہونی شامی فوج سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر کے مطابق شام کے پاس موجود S-200
جولائی
ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد
جولائی
بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون