?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کے لیے ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان ہے، جسے آئندہ عام انتخابات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حلقہ بندیوں کی جاری مشق پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ 26 ستمبر تک کام کو مثبت انداز میں مکمل کریں، تاکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں اگلے دن شائع کی جاسکیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 اگست (مردم شماری کے نتائج کے نوٹی فکیشن کے 10 روز بعد) کو جاری کردہ حلقہ بندیوں کے اصل شیڈول کے مطابق ابتدائی مشق 7 اکتوبر کو مکمل کی جانی ہے اور ابتدائی تجاویز 9 اکتوبر کو رپورٹ کے ساتھ شائع کی جانی ہیں۔
یکم ستمبر کو الیکشن کمیشن نے 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر کو اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے حلقہ بندی کے عمل کے دورانیے کو 14 روز تک کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع پہلے فروری کے وسط میں عام انتخابات کے انعقاد کا امکان ظاہر کر رہے تھے، تاہم اب اس پیش رفت کے بعد جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے اگلے انتخابات میں استعمال کرنے کے لیے ایک نیا مانیٹرنگ کنٹرول سسٹم قائم کیا ہے، جس کے حوالے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور مرتب کرنے کے طریقہ کار میں بہتری آئے گی۔
حکام نے اس بات کی نشاندہی کی کہ 2013 اور 2018 میں جس طرح کے معاملات سامنے آئے تھے، ان میں بڑا فرق تھا، انہوں نے کہا کہ 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کے حوالے سے جو کچھ ہوا اس سے سبق سیکھا گیا ہے، میڈیا کو بتایا گیا کہ مانیٹرنگ افسران کو خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے اور نااہل قرار دینے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
گزشتہ روز نئے قائم ہونے والے الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حامد خان نے کہا کہ نیا سسٹم چیف الیکشن کمشنر کے وژن کے مطابق بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہوتی ہے، سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیٹا اینالسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں آن لائن کنکشن دستیاب نہیں ہے وہاں آف لائن سسٹم کام کرے گا اور دونوں کی عدم موجودگی میں ہارڈ کاپیوں پر نتائج موصول ہوں گے، انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات سابقہ تمام انتخابات سے مختلف ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکریٹری آصف حسین نے کہا کہ الیکشن کے روز متعدد جگہوں سے ڈیٹا آتا ہے، اس سسٹم کو فیڈ بیک دینے اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر ریٹائرڈ کرنل سعد نے کہا کہ یہ سسٹم 24 گھنٹے کام کرے گا اور آن لائن مانیٹرنگ سینٹر کو صوبائی اور ضلعی سطح پر قائم کیے جانے والے تمام کنٹرول رومز سے منسلک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم 200 مانیٹرز سے آن لائن رابطہ قائم کرنا ممکن بنائے گا جبکہ ووٹرز، امیدوار اور دیگر افراد اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے علاوہ انتخابی مہم کی بھی نگرانی کی جائے گی، نئے رزلٹ کمپائلیشن سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے انتخابات کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج میں اسلحہ چوری کا خطرناک رجحان؛ وجہ؟
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے اندر اسلحہ چوری کا خطرناک
مئی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ہاتھوں سیکڑوں طلباء اغوا
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے شہر کاجارا میں نامعلوم مسلح گروہ نے لڑکوں کے
فروری
فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر، باہر کھڑا کرنے کے بجائے آن کال رکھیں، سراج الحق
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ عام
دسمبر
ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
?️ 30 جولائی 2025ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
جولائی
کیا سیاسی جماعتوں پر بابندی لگانے سے مسائل حل ہو جائیں گے؟ جاوید لطیف کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
جولائی
آج قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک برا دن ہے: صہیونی تجزیہ کار
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سی این این نے صہیونی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جولائی
شہید سید حسن نصر اللہ جغرافیائی اور دنیاوی حدود سے تجاوز کر گئے
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم موسوی نے کہا کہ
ستمبر
زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول
مارچ