?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے بچے ہیں پنجاب حکومت آپ کو وفاق کے خلاف سازش کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے اور آپ اس کا حصہ نہیں بن رہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں سوال کیا کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا؟
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کررہے تھے وہ آج بھی قوم کو یاد ہے۔
عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ جگہ اور ٹائم آپ کی پسند کا ہوگا لیکن آپ خود ضرور آئیے گا، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا جن کے اپنے رہنماؤں کی نہیں بنتی وہ ہمارے گھر میں فضول قسم کی طعنہ زنی کرکے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ اتنے بچے ہیں پنجاب حکومت آپ کو وفاق کے خلاف سازش کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے اور آپ اس کا حصہ نہیں بن رہے ہیں؟
مزید کہا کہ آپ خود وفاق اور پنجاب کے خلاف بھی سازش کررہے ہیں، آپ سے کراچی کا کچرا اٹھانے، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ یا سولر پینل منصوبے میں کرپشن کی بات کریں تو لسانیت کارڈ اور مرسو مرسو کارڈ لے آتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب آپ پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تب آپ سازشیں شروع کردیتے ہیں اور جب آپ سے آپ کی کارکردگی پوچھی جاتی ہے تو صوبائیت کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔
عظمی بخاری نے دعوی کیا کہ جنوبی پنجاب آج بھی اندرون سندھ کے کسی بھی علاقے سے زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہے جب کہ پنجاب میں جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے وہ کراچی جیسے بوگس نہیں ہوں گے، اس لیے آپ اپنی ڈیڈ لائن اپنی جیب میں رکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتے تو آج چھٹی کے روز بھی پریس کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ ابھی تک 2022 کا سیلاب بیچ رہے ہیں جب کہ پنجاب میں جہاں سروے ہوگئے وہاں چیکس ملنے شروع ہوگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ2024-25 میں سخت معاشی پالیسی
مئی
اسرائیل پر ایران حملے کے بارے میں حماس کا کیا کہنا ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ قسام
اکتوبر
لبنان کے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل: میدانِ جنگ فیصلہ کن ہے / ہم ایران کی حمایت کے شکرگزار ہیں
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
اپریل
یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارد داد پر وفاقی کابینہ کا اجلاس
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرار داد پر وفاقی
مئی
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، محسن نقوی
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
جولائی
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
?️ 9 مارچ 2021گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف
مارچ
زرعی اور تعمیراتی صنعتوں میں بحران؛ نیتن یاہو کی لامتناہی جنگوں کا نتیجہ!
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزارت جنگ کی تازہ ترین رپورٹ کے
جولائی
جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے
نومبر