راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد کو آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں آپریشن رد الفساد کو پانچ سال مکمل ہو گئے آپریشن رد الفساد کا مقصدپاکستانی عوام کا تحفظ ہےاور ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے اور اس کا واحد مقصد پاکستان کے لوگوں کی حفاظت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک غیر یقینی صورتحال سے امن کی طرف جا رہا ہے اور آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں، ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے ملک بھر میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری کر رکھا ہے ۔ آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے اب تک کئی کامیابیاں حاصل کیں اور کئی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ 22 فروری 2017ء کو پاک فوج نے پاکستان میں ایک نئے آپریشن ”آپریشن رد الفساد” (رَدُّالفَسَاد) کا اعلان کیا جو ملک بھر میں شروع کیا گیا۔
اس آپریشن کا مقصد بچے کچے دہشت گردوں کا بلا امتیاز خاتمہ کرنے، چھپے دہشت گردوں کو تلاش کرنے پر مشتمل ہے تاکہ، اب تک کی جانے والی کارروائیوں کے فوائد کو پختہ کیا جائے اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
پاک فضائیہ، پاک بحریہ، دیوانی مسلح افواج اور دیگر سلامتی / قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گےتاکہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔ آپریشن رد الفساد کے بعد سے ہی ملک کے کئی علاقوں میں امن دیکھنے میں آیا جبکہ عوام نے بھی دہشتگردوں کے خلاف جاری اس آپریشن کو خوب سراہا اور ملک کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔