?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پہنچ کر نیچے پروازیں کرتے رہے جس سے بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازیں جاری رہیں جس سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی بھارت کے دفاعی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔
پاکستانی فوج کی جانب سے اس کارروائی کو دشمن کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک منظم اور ٹھوس ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری
روس کے 27 سفارت کاروں نے امریکہ چھوڑا
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوف کا کہنا ہے کہ
نومبر
اسرائیلی ذرائع: شام کے ساتھ معاہدے کا امکان بہت کم ہو گیا ہے
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 کی ایک نئی رپورٹ سے پتہ
نومبر
رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ہلاک ہوگیا
?️ 20 جولائی 2021ڈنمارک (سچ خبریں) رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون
جولائی
انگلینڈ،کویت اور اماراتی رہنماؤں کی غزہ سے متعلق ٹرمپ منصوبے پر گفتگو
?️ 3 اکتوبر 2025انگلینڈ،کویت اور اماراتی رہنماؤں کی غزہ سے متعلق ٹرمپ منصوبے پر گفتگو
اکتوبر
نواف سلام کی لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے پر تاکید
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے ملک کے حالیہ واقعات کے
اکتوبر
ٹرمپ کی اوباما کے خلاف نژاد پرستانہ ویڈیو کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل
?️ 7 فروری 2026ٹرمپ کی اوباما کے خلاف نژاد پرستانہ ویڈیو کے بعد امریکی سیاست
فروری
روس کیسے جنگ بندی کے لیے تیار ہوا؟ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر
مارچ