?️
کراچی 🙁سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے مبہم اور پیچیدہ الفاظ پر مشتمل نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فنڈ منیجر آئی جی سی ایف جنرل پارٹنر لمیٹڈ ( آئی جی سی ایف جی پی) اور انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (ایل پی) (فنڈ) جو فنڈ کے اثاثوں کا مالک ہے ان کے درمیان کچھ تبدیلیاں مکمل ہو گئی ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں نے ریگولیٹری فائلنگ کے پیچیدہ متن کی وضاحت کرتے ہوئے اسے کے الیکٹرک کے بڑے شیئر ہولڈنگ کی سیج وینچر گروپ لمیٹڈ کو منتقلی قرار دیا جو کہ خاص مقصد کے لیے برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنی ہے جو مکمل طور پر ایشیاپاک انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔
کے الیکٹرک کی ہولڈنگ کمپنی کیمن آئی لینڈ رجسٹرڈ کمپنی کے ای ایس پاور لمیٹڈ ہے جس کی شیئر ہولڈنگ 66.4 فیصد ہے، حکومت پاکستان کے الیکٹرک میں 24.36 فیصد شیئر ہولڈ کرتی ہے جب کہ بقیہ شیئرز سرمایہ کار کمپنیوں اور عام لوگوں کی ملکیت ہیں۔
دیوالیہ پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ ابراج کیپٹل کے ای ایس پاور لمیٹڈ میں اس وقت تک اکثریتی حصص رکھے تھی جب تک کہ اس کے سربراہ عارف نقوی کو 2019 میں سرمایہ کاروں کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔
ڈان کو 2020 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کے سی ای او الیکٹرک لمیٹڈ مونس علوی نے کہا تھا کہ ابراج کیپٹل نے بطور صرف ایک مینجمنٹ کمپنی کے کام کیا جب کہ اصل سرمایہ کاروں کا تعلق انفراسٹرکچر اور گروتھ کیپٹل فنڈ سے ہے، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وہی کمپنی ہے جسے سیج وینچر گروپ لمیٹڈ آف شور ٹرانزیکشن میں لے گیا ہے۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ کیپیٹل سیکیورٹیز کے محقق، معاشی تجزیہ کار شہزاد خان نے کہا کہ یہ ٹرانزیکشن ابراج انویسٹمنٹ مینجمنٹ (اے آئی ایم) کے کچھ اثاثوں کی کیمن کورٹ کی جانب سے منظور شدہ فروخت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ اس وقت وہ کمپنی عالمی سطح پر آفیشل لیکویڈیشن سے گزر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم کے ای ایس پاور میں کنٹرولنگ انٹریسٹ رکھتی تھی۔
کمپنی نے اپنی تازہ ترین فائلنگ میں کے ای ایس پاور جو کہ کے الیکٹرک کا سب سے بڑا براہ راست شیئر ہولڈر ہے فنڈ کے حتمی شیئر ہولڈنگ کا ذکر کیے بغیر کہا کہ فنڈ کیمن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ نجی سرمایہ کاری فنڈ ہے جس میں متعدد سرمایہ کار کمپنیاں ہیں جو آئی جی سی ایف کے تحت چلائی جاتی ہیں جن کے پاس متعدد اثاثے ہیں جن میں ان ڈائریکٹ نان کنٹرولنگ شیئرہولڈنگ کے ساتھ کے الیکٹرک بھی شامل ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر جاری تفصیلات میں ڈالر کی قیمت کا کوئی ذکر شامل نہیں ہے جس سے برٹش ورجن آئی لینڈز اور کیمن آئی لینڈز جیسے عالمی ٹیکس ہیونز میں رجسٹرڈ آف شور کمپنیاں رازداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکس ادائیگی سے بچ نکلتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جولائی
جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے عمران خان آج طلب
?️ 30 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر 9 مئی
مئی
تم الکیشن نہ ہی لڑو تو اچھا رہے گا؛بولٹن کا ٹرمپ کو مشورہ
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے
جون
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی
?️ 19 جون 2021اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
حمزہ شہباز کو کورٹ سے راحت ملی
?️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن
فروری
اسرائیلی رزمایش ایران کے خوف سے، دفاعی نظام میں خطرناک خلا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی فوجی مشق، جو
اگست
حماس: میتھیو ملر کے اعترافات صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی تعاون کی نشاندہی کرتے ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے
جون
افغانستان سے تجارت سے زیادہ اہم پاکستانی کی جان بچانا ہے، سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ دفترخارجہ
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے
اکتوبر