آصف علی زرداری کی سندھ وپنجاب حکومت میں تناؤ کم کرنے کیلئے محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت

?️

کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی جب کہ دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری مکالمے کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ محسن نقوی کی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے جب کہ وزیراعظم سے رواں ہفتے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان گشیدگی کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کرکے فوری طور پر کراچی طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔

جس کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ آپ اتنے بچے ہیں پنجاب حکومت آپ کو وفاق کے خلاف سازش کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے اور آپ اس کا حصہ نہیں بن رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا؟

25 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنا لیا گیا، اپنی انا کی وجہ سے یا پتا نہیں کیوں یہ فیصلہ کیا گیا، وفاق کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہیے اور سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کریں۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ سیلاب کے بعد وفاقی کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، اگر آج آپ 100 روپے خرچ کررہے ہیں تو آپ کے پاس 200 روپے خرچ کرنے کے لیے ہوتے، اگر عالمی دنیا آپ کے ساتھ ہوتی تو آپ 100 کی مدد کررہے ہیں تو 200 متاثرین کی مدد کرپاتے۔

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا تھا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا، اس پر آپ کو کیا اعتراض ہے؟

30 ستمبر کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا مشکل ہوگا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی  تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ

یمنیوں کا عالمی سامراج کو انبتاہ

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد نے عالمی سامراج کے خلاف

تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی

وزیراعظم کا ترک صدر کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیرمقدم

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کی جانب سے

بین الاقوامی وکلاء: ایران پر اسرائیل کا حملہ غیر قانونی تھا/مرٹز جارحیت کو قانونی حیثیت دینے کی جدوجہد

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر نے آج (بدھ) ایران پر صیہونی حکومت کے

مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی گرفتار

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملے میں 39 فلسطینیوں کی

وزیر اعظم نے اپنا ایک اہم وعدہ پورا کر دیا

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا

صہیونی ریاست کا مستقبل؛ داخلی بحران، عالمی دباؤ اور عدم استحکام کے چیلنز

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:موجودہ عالمی منظرنامے میں اسرائیل کو داخلی و خارجی بحرانوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے