?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں مقامی حکومتی کی حلقہ بندیوں کی غیر منصفانہ حدبندی کا بھی معاملہ اٹھایا۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت ڈاکٹر عاصم حسین اور سلیم مانڈوی موجود تھے جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کے کوینر خالد مقبول صدیقی اور آئی ٹی کے وزیر سید امین الحق نے اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو یقین دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم حکومت میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی اس کے علاوہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ ملاقات دراصل گزشتہ ہفتے ہوئی تھی جس میں ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں مقامی حکومتی کی حلقہ بندیوں کی غیر منصفانہ حدبندی کا معاملہ اٹھایا تھا اور آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں ہونے والی ناانصافی کے خلاف اقدامات کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے پریس ریلیز میں سابق صدر آصف علی زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی اتحاد کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ تمام بڑے فیصلوں پر اتحادیوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پنجاب اسمبلی کی کچھ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں جس کی وجہ سے اسمبلی میں قرارداد پی ڈی ایم حکومت کے لیے بڑا چیلنج نہیں ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں صورتحال مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔
تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بات چیت کی اور آصف زرداری سے کہا کہ صوبے میں حدبندی کے بغیر بلدیاتی انتخابات کروانا ناانصافی ہے۔
جس کے جواب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہدایت دیں گے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام شکایات دور کریں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سندھ میں موجودہ حدبندی انہیں بلدیاتی انتخابات میں فائدہ پہنچائے گی، ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے آصف زرداری سے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔
اجلاس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے موقع پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو یقین دہانی کروائی تھی کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے بلدیاتی حکومت کے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون میں ترمیم کے بعد صرف ایم کیو ایم ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے تیار تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان 15 جنوری 2023 کو کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان نے آصف زرداری سے پارٹی کے مطالبات پورے کرنے کے حوالے سے مشاورت کی تاکہ وہ بغیر کسی تحفظات کے انتخابات میں حصہ لے سکے۔


مشہور خبریں۔
انسٹاگرام کی ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپ متعارف
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘
جنوری
کوئی نہیں جانتا کہ نصراللہ کیا سوچ رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس
ستمبر
ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں گے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا
جنوری
مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت
?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر
جنوری
اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
نیٹو کے 4000 ڈالر والے توپ خانے کے گولے روس کتنے میں تیار کرتا ہے؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی مشاورتی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی
مئی
آرامکو آگ کی لپٹوں میں
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے
اپریل
پینٹاگون کا ہتھیاروں کے ذخیرے کے بحران سے بچنے کے لیے 35 بلین ڈالر کا معاہدہ
?️ 26 جون 2026سچ خبریں: امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ 35
جون