آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کرپشن الزامات کے سلسلے میں ایک اور کیس میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 پریزائیڈنگ جج محمد بشیر نے انہیں پارک لین کیس کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی جج محمد بشیر نے سابق صدر اور دیگر ملزمان کو ٹھٹہ واٹر سپلائی کرپشن ریفرنس میں بھی طلب کیا تھا۔

آصف زرداری کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ ارشد تبریز نے سپریم کورٹ کے اس حالیہ حکم امتناع کا حوالہ دیتے ہوئے سمن کو چیلنج کیا جس میں عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالتوں کو کرپشن ریفرنسز کے حتمی فیصلے سے روک دیا ہے۔

تاہم جج محمد بشیر نے سمن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت عظمیٰ کا حکم امتناع حتمی فیصلے کرنے سے روکتا کرتا ہے، کارروائی جاری رکھنے سے نہیں۔احتساب عدالت نے 20 دسمبر کو آصف زرداری کے ساتھ یونس قدوائی، حسین لوائی، اقبال خان نوری، محمد اقبال، خواجہ انور مجید، عبدالغنی مجید، ایم فاروق عبداللہ اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

آصف علی زرداری پر یہ الزام ہے کہ وہ ’ایم/ایس پارتھینن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم/ایس پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے ذریعے قرض میں توسیع اور اس کے غلط استعمال‘ میں ملوث ہیں۔

4 جولائی 2019 کو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے الزام پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

ریفرنس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ’ملزمان پر مبینہ طور پر پارتھینن پرائیویٹ لمیٹڈ، پارک لین پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے حاصل کردہ مالی سہولت میں خورد برد اور جعلی بینک اکاوئنٹس کے ذریعے بدعنوانی کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو مبینہ 3 ارب 77 کروڑ کا نقصان پہنچا‘۔

اس کے علاوہ اسی عدالت نے رینٹل پاور پروجیکٹس (آر پی پیز) کرپشن ریفرنسز میں بھی ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے وکیل ایڈووکیٹ تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔

جب جج نے ان سے راجا پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی بریت کے لیے زیر التوا درخواست پر دلائل دینے کرنے کا کہا تو ایڈووکیٹ ارشد تبریز نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹس کو فیصلے سنانے سے روک دیا ہے، اس لیے بریت کی درخواست پر دلائل بے سود مشق ہوگی۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے آئندہ سماعت 14 دسمبر کو مقرر کردی۔

مشہور خبریں۔

عراق اور شام کی سرحدوں پر 10 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے عراق اور شام کی سرحدوں پر 10,000 دہشت

واٹس ایپ نے تصویروں کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

?️ 26 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے

جو اپنے ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ

پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان

?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم

پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان

?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز

یوکرین کی فوج اقتدار سنبھالے: پوٹن

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:   روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن

انتہا پسند صہیونی وزراء کا غزہ میں بربریت میں شدت لانے کا مطالبہ 

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ جاری رہنے پر اسرائیلی کابینہ کے دو سخت

مزدوروں اور ملازمین کی ہڑتالوں پر قابو پانے کے لیے برطانوی حکومت کا منصوبہ

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ہڑتالوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے