?️
مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے پرامن احتجاج اور امن عامہ سے متعلق آرڈیننس 2024 کا نفاذ معطل کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 2 اپیلیں منظور کرلیں، جس نے متنازع قانون کو برقرار رکھا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آرڈیننس کو مرکزی بار ایسوسی ایشن مظفر آباد اور آزاد کشمیر بار کونسل کے 3 ارکان نے آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
تاہم ہائی کورٹ نے ان درخواستوں کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد درخواست گزاروں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں درخواست دائر کردی تھی۔
درخواست گزاروں کے سینئر وکلا راجا سجاد احمد اور راجا امجد علی خان نے الزام عائد کیا کہ ہائی کورٹ نے آرڈیننس کی قانونی حیثیت سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کو نظر انداز کیا۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مقننہ کو آزاد کشمیر کے عبوری آئین کے تحت ریاست کو فراہم کردہ بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے لہٰذا مذکورہ آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
درخواست گزاروں کے وکلا کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین ان حقوق کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے کافی ہیں، جس سے نیا آرڈیننس غیر ضروری ہو گیا ہے۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجا سعید اکرم کی سربراہی میں فل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔
فل کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدارتی آرڈیننس کو معطل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے حکومت کو آرڈیننس پر عملدرآمد سے روک دیا۔
سپریم کورٹ نے دونوں درخواستوں کو اپیلوں میں تبدیل کرتے ہوئے باقاعدہ ایک کیس کے طور پر جمع کیا اور کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ کیس کی مزید سماعت کے بعد سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت کسی بھی احتجاج اور جلسے سے قبل ڈی سی سے ایک ہفتہ قبل اجازت لینا ضروری تھا، اس کے علاوہ کسی غیر رجسٹرڈ جماعت یا تنظیم کو احتجاج کا حق حاصل نہیں تھا۔
اس آرڈیننس کے خلاف جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) کی جانب سے 5 دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی کام دی گئی تھی تاہم ہڑتال کے اعلان کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی یہ آرڈیننس معطل کردیا گیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر نے سپریم کورٹ کی مداخلت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت باضابطہ طور پر آرڈیننس کو منسوخ نہیں کرتی اور اس کی مخالفت کرنے پر حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا نہیں کرتی۔


مشہور خبریں۔
ہم کبھی بھی اپنے عہدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ہنیہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی
مئی
Google tracks location data even when users turn service off
?️ 16 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، ہنا آئنبنڈر
?️ 16 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی اداکارہ و کامیڈین ہنا آئنبنڈر نے کہا کہ ایک
ستمبر
مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں
?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے
ستمبر
حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ
جنوری
اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار
ستمبر
کورونا: ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی
فروری
صیہونیوں کے لیے عسکری مساوات مزید پیچیدہ کیسے ہو گئی؟
?️ 30 جون 2023سچ خبریں: صہیونی فوج کے فوجی مراکز اور اہم تنصیبات پر حملے
جون