’آزاد آئینی ادارہ ہے‘، الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر کے اخراجات اور 8 فروری کے الیکشن خراجات کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں، الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں، الیکشن کمیشن، الیکشن قوانین اور آئینی معلات پر قانون سازی کے معاملات پر معاونت کر سکتا ہے۔

چئیرمین کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں جس پارلیمنٹ نے ان کی تخلیق کی اس کو وہ کہتے ہم آپ کو جوابدہ نہیں، رولز کے تحت ہمیں کسی شخص کو طلب کرنے، دستاویزات، ریکارڈ لینے کا اختیار ہے، الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کو ہم بلا سکتے ہیں۔

سیکریٹری پارلیمانی امور نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور کے اختیار میں الیکشن کمیشن کا قانون سازی کا معاملہ شامل ہے۔

سینر محسن عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیٹر کو مسترد کر دینا چاہیے، پی اے سی میں الیکشن کمیشن آیا تھا۔

سیکریٹری پارلیمانی امور نے کہا کہ معاملہ چیئرمین سینیٹ کے پاس بھیج کر ان کی رہنمائی اور رائے لی جائے۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ میں اس پر استحقاق کمیٹی جاوں گا، یہ سینیٹ کی تضحیک ہےہم چیئرمین سینیٹ کی رائے لے لیتے ہیں، میری رائے میں تو استحقاق کمیٹی کے پاس جانا چاہیے لیکن پرویز رشید کی رائے پر میں تھوڑا صبر کرتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع یوآو

سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا

?️ 2 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے

صیہونی میڈیا میں سید حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع کوریج

?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے میڈیا نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

چابہار بندرگاہ عالمی منڈیوں کے لیے ایک پائیدار راستہ ہے:بھارت

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے بارے میں

ایک تہائی صیہونی خواتین فوجی جنسی زیادتی کا شکار

?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:آئے روز بیت المقدس پر قابض صیہونی کی فوج میں اخلاقی

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا

?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے