آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قابل ستائش کوششوں، انسداد دہشت گردی کے تجربے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کاوشوں کی تعریف کی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ جنرل ایرک کوریلا نے جمعرات کو ایک وفد کے ساتھ ملٹری کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور استحکام، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاک ۔ امریکا ملٹری ٹریننگ ایکسچینج پروگرام بھی زیر بحث آیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بعد ازاں معزز مہمان نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔

اس سے قبل جنرل قمر جایود باجوہ اور جنرل ایرل کوریلا نے 29 جولائی کو ٹیلی فونک بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

جنرل ایرک کوریلا نے اس سال یکم اپریل کو میرین کور جنرل کینتھ ایف میکنزی جونیئر سے سینٹ کام کا چارج سنبھالا تھا۔

سینٹ کام بیرون ملک مقیم 44 ہزار سے زیادہ سروس اور فیملی ممبرز اور میک ڈیل ایئر فورس بیس، فلوریڈا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے منسلک تقریباً 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

یہ عظیم تر مشرق وسطیٰ کے اسٹریٹجک طور پر حساس خطے کی نگرانی کرتا ہے جس میں افغانستان اور پاکستان دونوں شامل ہیں، سینٹ کام کے سربراہ کے طور پر جنرل ایرک کوریلا مشرق وسطیٰ، لیونٹ، اور وسط ایشیا میں ذمہ داری کے 21 ممالک پر مشتمل امریکی فوجی مشنز کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ شدت پسند گروپ داعش کے خلاف 78 ملکی مہم کی قیادت کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی دہشت گردی کا لبنان کے عزم پر کوئی اثر نہیں

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت

پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022

ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89 فیصد تک جا پہنچی

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی

اسرائیل کا غزہ پر نیا منصوبہ 

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عاموس گلعاد، اسرائیلی ریزرو فورسز کے جنرل، نے تسلیم کیا ہے

حزب اللہ کا مشاہداتی ٹاور، صیہونی حکومت کے کمانڈروں کا نیا خواب

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کی رضوان بٹالین نےاس ملک کی جنوبی سرحدی دیوار

پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت

?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام

سومالی لینڈ کے عوام کا اسرائیل کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: سومالی لینڈ کے علاقے بوراما کے قبائلیوں نے اسرائیل کو تسلیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے