آرمی چیف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

آرمی چیف

?️

مظفر آباد (سچ خبریں)  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔

انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے کشمیریوں مکمل حمایت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد جموں وکشمیر میں سیکورٹی وترقی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔ یاد رہے کہ آج سے ایک ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے جس کے بعد وہ آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی آبادکار کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک فلسطینی خاتون کو

عاصم افتخار نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی وزارت خارجہ نے عاصم افتخار کو نیا ترجمان

تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور

ایمنسٹی انٹرنیشنل: اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں فاقہ کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ

بائیڈن کے الفاظ متنازعہ بنے

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن جو اپنی زبانی گفتار کے لیے

اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے

بھارت کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تنازعہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے کے باعث

ایران جنگ کے بعد عالمی منظرنامہ؛ تہران اپنے مطالبات پر ڈٹا، امریکہ اور اسرائیل کو بڑھتے سیاسی و معاشی دباؤ کا سامنا

?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں:عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، جنگ کے خاتمے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے