آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کے آواخر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کویت کا دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی تھی۔

اس اہم دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔

یاد رہے کہ اس دورے سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف نے وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں سرمایہ کاری سے متعلق تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جو خلیجی ریاستوں سے متعدد ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی راہ ہموار کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپریل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا جس کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

سپہ سالار کا دورہ چین آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چوتھا بیرون ملک کا دورہ تھا۔

اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاستوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

دورے کے دوران حکام نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

بعد ازاں فروری میں آرمی چیف نے دفاع سے متعلق امور پر ملاقاتوں کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی جو ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے، جسے یو کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان کھلے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے بنایا تھا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے امریکی انخلا پر اسرائیل کی مختلف تشویش

?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر

کابل میں خوفناک آتشزدگی

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں

ٹرمپ کا قابل اعتماد یہودی مشاور کون ہے؟

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر کے حکم پر مائیک ونس، امریکی حکومت کے

شامی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر کے ساتھ نیوز چیٹ کو دوبارہ شائع کیا

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: شامی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر حیدر عباس انتقال کر گئے

آئینی ترمیم کی بنیاد کوئی ڈیل نہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، گورنر پنجاب

?️ 22 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے

صہیونی حکومت کا کشتی "حنظلہ” پر حملہ سمندری ڈکیتی ہے: حماس

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرتے

حزب اللہ کے ہاتھوں آئرن ڈوم کا حشر

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جمعرات کے روز حزب اللہ نے کفر بلوم قصبے کے

سعودیوں کے حج اخراجات میں اضافے کے بے وقت فیصلے کے پیچھے مقاصد

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں حج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے