آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

?️

کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ   افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف کا افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللّٰہ محب نے استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا، دورے میں آرمی چیف سے افغان صدر اشرف غنی نے تفصیلی ملاقات کی ، اہم ترین ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان مفاہمتی عمل میں تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، مؤثربارڈر مینجمنٹ پربھی غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر سے ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور خطےمیں امن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتارہےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ترین ملاقات میں افغان صدر نے بامقصدبات چیت،افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے پاکستانی حکام نے افغانستان میں قیام امن کے لئے کافی کوششیں کی ہیں اور پاکستان افغان میں امن کا خواہاں ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں شام کا موقف

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عبوری حکومت کے بعد کے شام جس مرحلے سے گزرے گا،

ہم پہلے وینزویلا پھر ارجنٹائن بنے والے ہیں:ترک اقتصادی تجزیہ کار

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:ترک اقتصادی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اس ملک کی

عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44.6 فیصد تک پہنچ گئی

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے

غزہ پر قحط کا گہرا سایہ 

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے دیا

?️ 10 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے ان دنوں فلسطینیوں کے خلاف

معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں، آرمی چیف

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرلز

ترک پولیس نے امریکہ کے خلاف مظاہرین کو کیا گرفتار

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: استنبول پولیس نے تصدیق کی کہ ترک پولیس نے بدھ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے