آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی دکھائی ہے:رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے حکومت مشروط مذاکرات کی پیشکش پر وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی دکھائی ہے۔ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنی جماعت یا پی ڈی ایم پر موقف دوں۔
عمران خان نے الیکشن کی تاریخ یا ضد چھوڑ کر مذاکرات کی بات کی۔ ہم اسمبلیاں توڑنے یا الیکشن کے بائیکاٹ کے کبھی حامی نہیں رہے،اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم اس عمل کی مذمت کریں گے۔اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تو دونوں صوبوں میں الیکشن ہوں گے کیونکہ وفاق میں ہوتے ہوئے ہم الیکشن لڑنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔پی ڈی ایم ہمیشہ سیاسی معاملات پر بات چیت کی حامی رہی،پی ڈی ایم کا موقف رہا کہ گفتگو نہ کرنے کی باتیں غیر سیاسی اور غیر جمہوری ہے۔

جب سیاسی جماعتیں بیٹھتی ہیں تو ڈیڈ لاک ٹوٹتے ہیں اور راستے نکلتے ہیں۔خان صاحب تو کہتے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاؤں۔ ہمارا موقف ہے الیکشن وقت پر ہوں۔الیکشن کی صورت میں انہیں پنجاب میں شکست دیں گے۔خیال رہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں۔
ہم ان کو موقع دے سکتیں ہیں کہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔ ہم نے بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے، یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ پنجاب اور کی پی کے اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو 66 فیصد ملک میں نئے انتخابات ہو گے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

مشہور خبریں۔

کھنڈرات کی تعمیر نو پر اسرائیل کے لیے 4 بلین شیکل لاگت

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ اراضی کے

یمن میں جنگ بندی نازک خطرے سے دوچار : اقوام متحدہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ

وائٹ ہاؤس کو روس کے آپریشن ووسٹوک میں ہندوستان کی شرکت پر تشویش

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے منگل کی رات کہا کہ

No smartphones by the River Pool: Ayana Resort Bali

?️ 5 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا

?️ 12 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا کیسز

نیٹو اجلاس؛ جیت کا معاہدہ یا یوکرین جبری دباؤ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: دوسری جنگ عظیم کے بعد کے پہلے دنوں میں اور یورپ

مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے۔ پاکستان

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو

آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے