آج جمہوریت کیلئے افسوس کا دن ہے، تمام فیصلے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹرگوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے 9 مئی کے مقدمات میں رہنماؤں اور کارکنوں کی سزاؤں کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس کا دن ہے، تمام فیصلے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ایوان میں واپسی یا بائیکاٹ کا فیصلہ بانی کریں گے، ایسے فیصلوں سے جمہوریت ڈی ریل ہوجائے گی، اب بھی وقت ہے کہ سسٹم بچایا جائے۔

 چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہاکہ آج جمہوریت کے لیے افسوس کا دن ہے، ہم بڑے افسوس سے یہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہو گیا تھا، ہمارے لیڈر کو اندر رکھا گیا تھا، ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے۔

انہوں نے کہاکہ 2 سال پورے ہونے والے ہیں، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا، ہمارے لیڈر کی بیوی کو سزا دی گئی تاکہ پریشر پڑے لیکن ہم سسٹم میں رہے ، ایوان میں رہے، دھرنا نہیں دیا،ظلم ، نا انصافی اور غیر مساوی سلوک کی انتہا ختم نہیں ہورہی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈران سمیت ہمارے 6 ایم این ایز اور 3 ایم پی ایز اور ایک سینیٹر کو سزا ہوئی، سنی اتحاد کے چئیرمین حامد رضا کو سزا ہوئی، زرتاج گل کو سزا ہوئی، ہم نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ صرف انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں، ہمیں کچھ نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتشار اور سیاست پر نہیں بلکہ سسٹم کے چلنے پر یقین رکھتی ہے، جنہیں سزائیں دی گئیں وہ سیاست میں تشدد پر یقین نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے اور ایوان مضبوط ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہم تمام فیصلوں کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے، ایوان میں واپسی یا بائیکاٹ کا فیصلہ بانی کریں گے، 3 روز میں 3 سزائیں ہوئیں اور45سال کی سزا سنائی گئی، ایسے فیصلوں سے جمہوریت ڈی ریل ہوجائے گی،اب بھی وقت ہے اس سسٹم کو بچائیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج فیصل آباد میں احتجاج کے کیس میں سزائیں سنائی گئیں جن میں ان کا بھتیجا بھی شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

بنوں معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تازہ ترین بیان

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں کے

جنرل سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قانون کی توہین تھی: یورپی پارلیمنٹ رکن

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل

سیف القدس لڑائی میں کامیابی کے بعد فلسطینیوں کے درمیان حماس کی مقبولیت میں اضافہ

?️ 16 جون 2021سچ خبریں:فلسطین میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے پتا چلتا

آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی جماعتوں میں جاری لفظی جنگ

?️ 20 جولائی 2021(سچ خبریں) 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سجنے کو

سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد کردی، تبادلہ آئینی قرار

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست مسترد

چین پورے مغرب کے لیے ایک بڑا خطرہ : بولٹن

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ماتحت امریکی حکومت کے قومی

نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے:فواد چوہدری

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

دشمن کی لاکھ کوششوں کے باوجود مزاحمتی تحریک کی محبوبیت میں کمی نہیں ہوئی:حسن نصراللہ

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے