’ آج بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے ’ سیاستدان بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرامید

?️

کراچی: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشیا کپ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ شاہین آج بھارتی ٹیم کو دھول چٹائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سب کھلاڑی محنتی ہیں اورجیت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دعاگو ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جیتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ انشاء اللہ آج پاکستان جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں بھارتی ٹیم کا انداز متکبرانہ تھا اور غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہمارے کھلاڑیوں کو دبایا جاتا ہے تو ان کا جذبہ حب الوطنی ابھر کر سامنے آتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاک بھارت ایشیاء کپ کے فائنل مقابلے پر شاہینوں کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آج بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرکے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے، شاہین میچ کا پاسا پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے، پوری قوم شاہینوں کی فتح کے لیے دعاگو ہے۔

دریں اثنا مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستانی شاہین آج روایتی حریف بھارت کے خلاف جم کر کھیلیں گے، گزشتہ دو میچوں میں شاہینوں نے شاندار ٹیم ورک اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آج بھی اسی جذبے سے میدان میں اتریں گے، شاہین قومی جذبے سے کھیلیں گے تو جیت ہمارا مقدر ہوگی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کھلاڑی گراؤنڈ میں لڑیں گے اور قوم دعاؤں کا حصار بنائے گی، ہر چھکا اور ہر وکٹ عوام کے دل جیت لے گی، پاکستان کی فتح قوم کے حوصلے بلند اور بھارت کے خواب چکناچور کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں شاہین اور اسٹیڈیم کے باہر پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

2050 تک یورپ میں خشک سالی عام ہونے کا خطرہ

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:  متعدد ماہرین نے یورپی پارلیمنٹ کی ماحولیاتی صحت عامہ اور

پاکستان نے کیا افغانستان کے ساتھ مواصلاتی راستے کو ایکسپورٹ کراسنگ میں اپ گریڈ

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی مرکزی حکومت کی کابینہ کی اقتصادی تعلقات کمیٹی نے

سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر

کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی

?️ 19 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کوٹری ٹرین حادثوں کے

امریکی فوجی طیارے کی وینزوئلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی فوجی طیارے نے فوجی مشقوں کے دوران تین منٹ تک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، فوج نے فائرنگ کرکے مزید 8 افراد کو ہلاک کردیا

?️ 21 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں)  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری

یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور مکران میں کیا کیا ہے؟

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بحیرہ احمر میں

عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور

?️ 8 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے